News برصغیر بین الاقومی تازہ ترین

ہند-چین مخاصمت: کیاچین گلوان وادی سےواقعی واپس نکلا

انڈیا اور چین کی فوجوں کے پیچھے ہٹنے کی اطلاعات کے درمیان چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک سرحد پر تناؤ کو کم کرنے کی طرف گامزن ہیں۔ تاہم چین نے اپنے بیان میں واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ آیا اس کی فوج پیچھے ہٹی ہے یا نہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان سے پوچھا: ‘انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین وادی گلوان سے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا تھا، اپنے خیمے اور آلات لے کر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ کیا آپ اس کی تصدیق کر سکتے ہیں؟’
اس کے جواب میں، ژاؤ لیجیان نے کہا: ’ چین اور انڈیا کے فوجی اہلکاروں نے 30 جون کو کمانڈر سطح کی تیسرے دور کی بات چیت منعقد کی۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ان باتوں پر عملدرآمد کریں گے جس پر گذشتہ دو دور کی کمانڈر سطح کی بات چیت میں اتفاق کیا گیا ہے۔ہم نے سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ انڈیا اپنی طرف سے اتنا ہی فاصلے برقرار رکھے گا، دونوں (ممالک) کے مابین ہونے والے اتفاق پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کرے گا، چین کے ساتھ فوجی اور سفارتی چینلز کے توسط سے رابطے میں رہے گا اور چین کے ساتھ سرحدی علاقوں میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے کام کرتا رہے گا۔‘
روئٹرز کے مطابق سوموار کو لیے گئے اقدامات ایل اے سی پر انڈیا اور چین کے مابین تناؤ کو کم کرنے کی راہ میں اہم تھے لیکن اس کا فوج کی چوکسی، ان کی تیاریوں اور لداخ کے پہاڑی علاقوں میں طویل عرصے سے کی جانے والی تیاریوں پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج کو سرحد کے نئی حقائق سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا جہاں گذشتہ ماہ پانچ دہائیوں سے زیادہ کے عرصے بعد خون بہایا گیا تھا۔
اس کی سب سے بڑی وجہ دونوں فوجوں کے مابین شدید عدم اعتماد ہے جو گذشتہ نو ہفتوں میں سرحد پر پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
وادی گلوان میں ہونے والے تشدد کے زخم ابھی بھی تازہ ہیں اور انھیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تناؤ کو کم کرنے کے عمل میں انڈیا دگنا احتیاط برت رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سارے عمل میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
روئٹرز نے فوج کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ کشیدگی والے علاقوں میں ابتدائی اقدامات کرنے میں ہی دو سے تین ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ اس کے بعد ہی فوج کے کمانڈروں کے درمیان ملاقات ہوگی اور اس کے بعد پھر اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مہینوں تک نہیں تو فوج کی تعیناتی چند ہفتوں تک وہاں جاری رہے گی۔
فوج کو اس بات کی بھی تشویش ہے کہ ابتدائی اقدامات کیے جانے کے باوجود جب تک چینی فوج ایل اے سی کے قریب بڑی تعداد میں موجود ہے تو چین کسی بھی وقت الٹی سمت میں چل سکتا ہے۔ لہذا انڈین فوج اپنی طرف سے ڈھیل نہیں دکھائے گی اور نہ ہی وہ ان علاقوں سے فوجیوں کو کم کرنے کے بارے میں سوچے گی۔
فوج اور بڑے ہتھیاروں کو آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا اور وہ بھی اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ دوسری طرف سے کتنی فوج یا اسلحے ہٹائے جا رہے ہیں۔ اتوار کو انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے افواج کے انخلاءاور سرحد پر امن کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔
پیر کو اپنے بیان میں انڈین وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈوبھال اور وانگ نے ایل اے سی پر تناؤ کم کرنے کے عمل کو تیز کرنے اور جلد ہی اس عمل کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اپنے سرکاری بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ‘دونوں فریق مرحلہ وار انداز میں ڈی سکیلیشن کو یقینی بنائیں گے۔’
وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے ‘ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ایل اے سی کا سختی سے احترام کیا جانا چاہیے’ اور ‘بدستور چلے آر رہےحالات کو تبدیل کرنے کے لیے یکطرفہ اقدام نہیں کرنا چاہیے’ اور ‘مستقبل میں کسی بھی ایسے واقعے سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے جسی سے سرحدی علاقوں میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا ہو۔’
چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے حالیہ فوجی اور سفارتی ملاقاتوں میں حاصل ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے، بات چیت اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اور کمانڈر سطح پر قائم ہونے والے اتفاق کو یقینی بنانے کے لیے جلد اقدامات کرنے پر زور دیا ہے-

1,182 total views, 0 views today

21 Replies to “ہند-چین مخاصمت: کیاچین گلوان وادی سےواقعی واپس نکلا

  1. After checking out a handful of the articles on your web page, I really appreciate your way of blogging. I book-marked it to my bookmark webpage list and will be checking back soon. Please visit my web site as well and tell me what you think.|

  2. After examine a couple of of the weblog posts on your web site now, and I truly like your approach of blogging. I bookmarked it to my bookmark website checklist and might be checking again soon. Pls take a look at my website as well and let me know what you think.

  3. I抦 impressed, I need to say. Really not often do I encounter a weblog that抯 both educative and entertaining, and let me tell you, you have got hit the nail on the head. Your thought is excellent; the difficulty is something that not sufficient persons are speaking intelligently about. I am very pleased that I stumbled throughout this in my seek for one thing regarding this.

  4. After I originally commented I clicked the -Notify me when new feedback are added- checkbox and now every time a comment is added I get 4 emails with the identical comment. Is there any means you may remove me from that service? Thanks!

  5. Oh my goodness! a tremendous article dude. Thank you Nonetheless I’m experiencing challenge with ur rss . Don抰 know why Unable to subscribe to it. Is there anyone getting equivalent rss downside? Anybody who is aware of kindly respond. Thnkx

  6. Oh my goodness! an amazing article dude. Thanks Nevertheless I am experiencing issue with ur rss . Don抰 know why Unable to subscribe to it. Is there anybody getting identical rss downside? Anyone who is aware of kindly respond. Thnkx

  7. After examine a couple of of the blog posts in your web site now, and I truly like your manner of blogging. I bookmarked it to my bookmark website record and can be checking again soon. Pls try my website online as nicely and let me know what you think.

  8. An interesting dialogue is value comment. I feel that it is best to write extra on this topic, it may not be a taboo topic however typically people are not enough to talk on such topics. To the next. Cheers

  9. I抦 impressed, I need to say. Actually rarely do I encounter a weblog that抯 each educative and entertaining, and let me tell you, you’ve hit the nail on the head. Your thought is outstanding; the difficulty is one thing that not sufficient individuals are talking intelligently about. I am very completely satisfied that I stumbled throughout this in my seek for something relating to this.

  10. Oh my goodness! an incredible article dude. Thanks Nonetheless I am experiencing difficulty with ur rss . Don抰 know why Unable to subscribe to it. Is there anyone getting similar rss problem? Anyone who knows kindly respond. Thnkx

  11. There are actually a lot of details like that to take into consideration. That is a nice point to carry up. I offer the ideas above as common inspiration but clearly there are questions just like the one you convey up where crucial thing can be working in trustworthy good faith. I don?t know if greatest practices have emerged around things like that, but I’m certain that your job is clearly identified as a good game. Each boys and girls really feel the influence of only a moment抯 pleasure, for the remainder of their lives.

  12. There are some fascinating points in time on this article but I don抰 know if I see all of them heart to heart. There may be some validity however I’ll take hold opinion till I look into it further. Good article , thanks and we would like extra! Added to FeedBurner as well

  13. There are some interesting time limits in this article however I don抰 know if I see all of them middle to heart. There may be some validity but I’ll take maintain opinion till I look into it further. Good article , thanks and we want more! Added to FeedBurner as effectively

Leave a Reply

Your email address will not be published.