News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ہندوپاک کےمابین ایل او سی پر کشیدگی بڑھنےکاامکان: امریکی خفیہ سربراہ

امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان حمایت یافتہ جنگجوگروپ ہندوستان کے اندر حملے جارے رکھیں گے اور ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ امریکی نیشنل انٹلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ دنوں پہلے ہی جیش محمد کےعساکر نے سنجوان میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا ۔ اس حملہ میں چھ فوجی جوان فوت جب کہ ایک شہری کی بھی موت ہوگئی تھی۔
کوٹس نے سینٹ کی سلیکٹ کمیٹی کے سامنے کہا کہ اسلام آباد حمایت یافتہ جنگبازگروپ ہندوستان اور افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی اور حملے کرنے کیلئے پاکستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہ کا فائدہ اٹھانا جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی کسی جنگجوتنظیم کا نام لئے بغیر کوٹس نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔ کوٹس نے کہا کہ اگر لائن آف کنٹرول پر اسی طرح کی صورتحال لگاتار برقرار رہی تو یقینی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
امریکی انٹلی جنس چیف نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان نئے طرح کے نیو کلیائی ہتھیار بنارہا ہے ۔ ان ہتھیاروں میں کم دوری تک مار کرنے والے ہتھیار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمندری کروز میزائل اور لمبی دوری کی بیلسٹک میزائل بھی بنارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیاروں کے بنائے جانے سے خطہ میں نئے خطرات پیدا ہوں گے

3,724 total views, 0 views today

One Reply to “ہندوپاک کےمابین ایل او سی پر کشیدگی بڑھنےکاامکان: امریکی خفیہ سربراہ

Leave a Reply

Your email address will not be published.