News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ہندوستان کے یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں زوروشورسےشروع

ہندوستان کی اکہترویں یوم آزادی بالکل قریب ہے، جشن آزادی کی تیاریاں ملک بھر میں شروع ہوگئی ہیں۔ بھارت کی شان ترنگا سے محبت کا اظہار ہر شہری کررہا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں بھی جشن آزادی کو اپنے طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دہلی کا صدر بازار جھنڈے کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ ہرسال یوم آزادی کے موقع پر یہاں کے بازاروں میں ترنگوں کی بہارآجاتی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں تھوک کی سب سے بڑی منڈی صدربازارمیں توجیسے ترنگوں کی بہارآگئی ہے۔
اسٹیکرز، بیچز، کیپ اورجھنڈوں کی خریداری شروع ہوگئی ہے۔ دوکانداروں کوامید ہے کہ اس باربڑی تعداد میں جھنڈے فروخت ہوں گے۔

2,350 total views, 0 views today

One Reply to “ہندوستان کے یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں زوروشورسےشروع

Leave a Reply

Your email address will not be published.