News برصغیر بین الاقومی تازہ ترین

ہندوستان اور فلسطین کے درمیان 6 اہم معاہدوں پر دستخط

رملہ : وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ ہندستان اس سال سے فلسطین کے ساتھ طالب علموں کے تبادلے کی تعداد دوگنی یعنی پچاس سے بڑھاکر سو کردے گا۔ صدر فلسطین محمود عباس کے ساتھ بات چیت کے بعد جاری بیان میں مسٹر مودی نے کہا کہ ہندستان فلسطین میں ایک انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیسی کے قیام میں مدد کررہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم ترقیاتی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس ملاقات میں چھ معاہدات پر دستخط کئے گئے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ فلسطینی عوام نے انتہائی مشکل حالات میں اور غیر مستحکم ماحول میں مسلسل مثالی حوصلے سے کام لیا ہے جس کی ہم ستائش کرتے ہیں۔ کسی بھی ہندستانی وزیراعظم کا یہ فلسطین کا پہلا دورہ تھا ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندستان اور فلسطین کے تعلقات آزمائش پر کھرے اترے ہیں اور ہندستان کی خارجہ پالیسی میں فلسطین ہمیشہ سرفہرست رہا۔
صدر فلسطین مسٹر عباس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’میں اپنے اس عہد کی توثیق کرنا چاہوں گا کہ ہم سیاسی اور مذاکراتی طریقے سے ہی 1967 کے خطوط پر ذو مملکتی بنیاد پر آزادی کا قومی مقصد حاصل کرسکتے ہیں‘‘۔ اس بات کو دہراتے ہوئے کہ فلسطین نے مذاکرات کی ہمیشہ موافقت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم ایک بین الاقوامی طاقت کی حیثیت اور ناوابستہ تحریک کے علاوہ بین الاقوامی مجالس میں ہندستان کے کردار پر انحصار کرتے ہیں جو ہمارے خطے میں حسب خواہ امن کے لئے سازگار ہے

4,469 total views, 0 views today

One Reply to “ہندوستان اور فلسطین کے درمیان 6 اہم معاہدوں پر دستخط

  1. This is really attention-grabbing, You are an overly professional
    blogger. I have joined your feed and look ahead to searching for more of your magnificent post.
    Additionally, I’ve shared your site in my social networks

Leave a Reply

Your email address will not be published.