News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کوڈ وباکی لڑائی طویل، وزیراعظم کاملک کےشہریوں کےنام خط

وزیر اعظم نریندر مودی نے کوڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ملک کے باشندوں سے آنے والے دنوں میں بھی ’صبر اور تحمل’ برقرار رکھنے کی ہفتہ کے روز اپیل کی اور کہا کہ کورونا (Corona) عالمی وبا کے سبب یہ بحران کی گھڑی، ملک کے باشندوں کے لئے متبادل کی گھڑی ہے اور کوئی بھی مصیبت یا سانحہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا حال اور مستقبل طے نہیں کرسکتی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لمبی لڑائی میں جیت کے لئے حکومت کے ہر ایک حکم پر عمل کرنا ضروری ہے ورنہ زندگی میں ہو رہی سہولت، زندگی پر آفت بن سکتی ہے۔ نریندر مودی نے کہا، ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا حال اور مستقبل کوئی مصیبت یا کوئی سانحہ طے نہیں کرسکتی۔ ہم اپنا حال بھی خود طے کریں گے اور اپنا مستقبل بھی۔ ہم آگے بڑھیں گے، ہم ترقی کے راستے پر دوڑیں گے، ہم جیتیں گے۔ مودی نے اپنی حکومت کی دوسرے مدت کار کا ایک سال پورا ہونے پر ملک کے باشندوں کے نام خط میں گزشتہ ایک سال میں کئے گئے کاموں کو ’تاریخی’ قرار دیتے ہوئے حکومت کی حصولیابیاں بتائیں۔

نریندر مودی نے کہا، ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا حال اور مستقبل کوئی مصیبت یا کوئی سانحہ طے نہیں کرسکتی۔ فائل فوٹونریندر مودی نے کہا، ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا حال اور مستقبل کوئی مصیبت یا کوئی سانحہ طے نہیں کرسکتی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے مفاد میں کئے گئے کاموں اور فیصلوں کی فہرست بہت لمبی ہے اور ایک سال کی مدت کے ہرایک دن چوبیس گھنٹے پوری اضطراری اور حساسیت سے کام ہوا اور فیصلہ لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات معمول پر ہوتے تو وہ لوگوں کے درمیان آتے، لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جو حالات بنے ہیں، ان حالات میں وہ خط کے ذریعہ سے اپنی بات رکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے دوسری مدت کے لئے 30 مئی 2019 کو حلف لیا تھا۔ کووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان آج دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ سنبھلی ہوئی حالات میں ہے۔ یہ لڑائی لمبی ہے، لیکن ہم جیت کے راستے پر چل پڑے ہیں اور فاتح ہونا ہم سب کا اجتماعی عہد اور عزم ہے

1,519 total views, 0 views today

3 Replies to “کوڈ وباکی لڑائی طویل، وزیراعظم کاملک کےشہریوں کےنام خط

  1. Hiya, I am really glad I’ve found this info. Today bloggers publish only about gossips and web and this is actually annoying. A good blog with exciting content, that’s what I need. Thanks for keeping this site, I will be visiting it. Do you do newsletters? Cant find it.

Leave a Reply

Your email address will not be published.