News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کشمیر: ہندواڑہ میں خونین تصادم،کرنل،میجر،2فوجیوں سمیت پولیس افسرہلاک

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ہفتے کے روزایک اینکاؤنٹر کے دوران ایک کرنل ، ایک میجر سمیت 4 فوجیوں اور ایک پولیس انسپکٹر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ہفتے کے روزایک انکاؤنٹر کے دوران ایک کرنل ، ایک میجر سمیت 4 فوجیوں اور ایک پولیس انسپکٹر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد ، سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے چنجمولہ کے علاقے میں جمعہ کے روز سرچ آپریشن کیا -جس کے بعد یہ تمام 5 فوجی لاپتہ ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق ہندواڑہ کے علاقے چنجمولہ میں انکاؤنٹر میں ایک کرنل ، ایک میجرکے علاوہ دو آرمی اہلکار اور پولیس سب انسپکٹر فوت ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ہفتے کے روز سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ جنگباز ہندواڑہ میں روپوش ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ، فوجیوں نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران جنگجوؤں نے چنجمولا کے علاقے میں فائرنگ شروع کردی۔ ایک طویل انکاؤنٹر کے بعد معلوم ہوا کہ ہندوستانی فوج کے 5 اہلکارلاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان میں ایک میجر ، ایک کرنل اور تین جوان بھی شامل تھے۔ رات گئے تک تمام جوانوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فوج کو کوئی کامیابی نہیں ملی ۔

ہندواڑہ میں ہفتے کے روز سے ہی جنگجوؤں کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق جموں وکشمیر سے نہیں تھا۔ دونوں جنگجوؤں کی لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اس وقت فائرنگ مکمل طور پر رک گئی ہے لیکن فوج کا سرچ آپریشن ابھی جاری ہے.

3,707 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.