News ٰآس پاسٰ برصغیر بین الاقومی تازہ ترین

کشمیری خاتون صحافی اعلیٰ”فوٹوجرنلزم ایوارڈ” کی حقدارقرار

انٹرنیشنل وومینز میڈیا فاؤنڈیشن نے کشمیر کی فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرا کو” فوٹو جرنلزم ایوارڈ” کا فاتح قرار دے دیا۔

مسرت زہرا کو تصاویر آشکار کرنے پر ایواڈ سے نوازا گیا ، انٹرنیشنل وومین میڈیا فاؤنڈیشن گزشتہ برس تصاویری کا مقابلہ کروایا تھا کہ جس میں کشمیری صحافی نےبھی حصہ لیاتھا، مسرت زہرا کی جانب سے لی گئی تصاویر میں کشمیر میں تنازعات کی نشاندہی گئی تھی جس پر پلیس نے انہیں تفتیش کرلی۔
ایوارڈ کےلیے منتخب کرنے والی جیوری نے مسرت زہرا کے کام اور ان کے ‘احساس فکر’ کی تعریف کی ۔

ادارے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الیزا لیز مونیوز کا کہنا تھا، ”حکومتی دھمکیوں کے باعث دنیا بھر میں بے تحاشا کمیونیٹیز شدید خطرات اور سینسرشپ کا سامنا کر رہی ہیں اور دنیا بھر میں آزادی صحافت زوال پذیر ہے۔ ایسے وقتوں میں آنیا کی میراث ہمیں یاد دلاتی ہے کہ شہ سرخیوں کے پیچھے موجود کمیونیٹیز ہی سول اور سماجی مظالم کا حقیقی ہدف ہیں”۔
وادی میں کشمیری خواتین و نوجوانون کے مسائل اجاگر کرنے اور زیادتیوں سے پردہ چاک کرنے کے الزام میں فوٹو جرنلسٹ 26 سالہ مسرت زہرا کو ریاست مخالف جرائم کے لیے اکسانے کا مواد پوسٹ کرنے کا الزام میں گرفتار کیا تھا ۔
ادارے کے بیان میں بتایا گیا کہ زہرا کا شمار ان چند خواتین میں ہوتا ہے جو کشمیر میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں اور انہیں اپنی رپورٹنگ کے باعث اکثر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اس وقت بھی زہرا کے خلاف سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کرنے کے بعد سے مقدمہ دائر ہے اور انہیں جرمانے اور 7 سال تک کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ فوٹو جرنلسٹ یوارڈ جرمن صحافی جرمن خاتون فوٹو جرنلسٹ آنیا نیڈرینگ کے نام سے منسوب ہے، جنہیں 2014 میں افغانستان میں قتل کیا گیاتھا ۔ خاتون صحافیوں کی یہ عالمی تنظیم سن 1990 سے آزادی صحافت اور خاص طور پر جرات مند خاتون صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرم ہے۔ سالانہ ایوارڈ جیتنے والی خواتین کو ایوارڈ کے علاوہ 20 ہزار ڈالر بھی دیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ ”یہ ایوارڈ ظاہر کرتا ہے کہ چھوٹے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مجھ جیسے صحافیوں کے کام کو تسلیم کیا جا رہا ہے”۔

2,793 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.