News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کشمیرمیں امن و قانون کے حوالے کوئی مسلہ درپیش نہیں:وزیر اعلی

New Delhi: Jammu and Kashmir Chief Minister Mehbooba Mufti during a meeting with Union Home Minister Rajnath Singh in New Delhi on Saturday. PTI Photo(PTI7_15_2017_000093B)

سرینگر– وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ کشمیر کوئی امن و قانون کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ اس لئے پیدا ہورہا ہے کیونکہ اس میں غیر ملکی طاقتیں مداخلت کررہی ہیں اور اب بد قسمتی سے چین نے بھی اس میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔محبوبہ مفتی نے یہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ریاستی حکومت قانون و انتظام کی لڑائی نہیں لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لڑائی ہورہی ہے ، اس میں باہر کی طاقتیں شامل ہیں اور اب تو چین نے بھی درمیان میں آکر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک پورا ملک، سیاسی جماعتیں ساتھ نہیں دیتیں تب تک یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔ مجھے خوشی ہے کہ سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں اور کشمیر کے مسئلہ کا کھل کر ایک ساتھ مقابلہ کررہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جموں و کشمیر میں دفعہ 370کا مکمل دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب جی ایس ٹی ہم نے منظور کیا تب صدر نے زور دیا تھا کہ دفعہ 370کا خاص خیال رکھا جائے۔ کیونکہ دفعہ 370ہمارے جذبات کے ساتھ وابستہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نے حالیہ آرڈنینس میں کہا ہے کہ اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ سے کسی بھی طورپر مذکورہ آرٹیکل کا فریم ورک متاثر نہیں ہوگا۔ ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے سلامتی کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ کے ساتھ اپنی بات چیت سے مطمئن ہیں اور ریاست میں صورتحال کو معمول پر لانے میں مکمل تعاون دینے کا وعدہ کرنے پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران وادی کی سیکورٹی صورتحال اور امن قائم کرنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ یاتریوں پر حملہ در اصل فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا منصوبہ تھا لیکن وہ ریاستی اور ملک کے عوام کی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ایسے منصوبے خاک میں ملائے۔انکا کہنا تھا کہ جب بھی جموں و کشمیر میں کوئی مسئلہ پیدا ہوا تب تب مرکزی حکومت اور ملک کے عوام نے کشیمریوں کا ساتھ دیا اس طرح ایسے عزائم کامیاب نہیں ہوئے جن سے ریاست کی صورتحال خراب ہوسکتی تھی۔راجناتھ کے ساتھ محبوبہ مفتی کی یہ ملاقات کشمیر میں امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں ہوئی ہے ۔ دہشت گردانہ حملے کے بعد سے امرناتھ یاتریوں کی سلامتی یقینی بنانے میں ناکامی کے لئے حکومت دباؤ می

2,779 total views, 0 views today

7 Replies to “کشمیرمیں امن و قانون کے حوالے کوئی مسلہ درپیش نہیں:وزیر اعلی

  1. Hi there, I discovered your website by way of Google while searching for
    a similar topic, your web site came up, it seems good. I have bookmarked it in my google bookmarks.

    Hello there, just was alert to your weblog via Google, and found that it is truly
    informative. I’m gonna watch out for brussels.

    I’ll appreciate for those who continue this in future.
    A lot of people can be benefited out of your writing.
    Cheers!

  2. Someone essentially assist to make seriously articles I’d state.
    This is the very first time I frequented your web page and to this point?
    I surprised with the analysis you made to create this actual post amazing.
    Magnificent process!

  3. Hi i am kavin, its my first time to commenting anywhere, when i read this piece of writing i thought i could also make comment due to this
    good article.

Leave a Reply to balance of nature Cancel reply

Your email address will not be published.