News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

پابندیاں عائد کرنا خلیجی بحران کا حل نہیں،مذاکرات شرط ہیں:ترک وزیر خارجہ

انقرہ– ترکی کے دورے پر موجود قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ خلیج کا بحران ایک دن میں حل ہونا مشکل ہے۔
مہمان وزیر نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس حکومت ترکی کا اظہار یک جہتی پر شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ جن ممالک کو ہم سے شکایات ہیں وہ ٹھوس بنیادوں پر دلائل ہمارے سامنے پیش کریں۔
یہ چار عرب ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت کا دعوی کرتےہیں جس کی ہم بھی تائید کرتے ہیں مگر ان ممالک نے ہمارے خلاف جو دلائل پیش کیے ہیں وہ ناکافی ہیں اور ہم چاہتے ہیں مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے اس بحران کو حل کیا جائے۔
قطری وزیر نے کہا کہ اس بحران کو ختم کرنےکےلیے کویت اور امریکہ کے ہمراہ کوششیں جاری رہیں گی ۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے امریکی کوششوں کی تائید کرتےہوئے ترکی ، قطری برادر عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے کےلیے مصروف ہے مگر یہ بحران پابندیوں سے نہیں بلکہ باہمی مشاورت و مفاہمت سے حل کیا جانا چاہیئے۔ اور ہمیں امید ہے کہ خلیج کے بردار ممالک یہ مسئلہ خیر خواہی اور باہمی مفاہمت کے ذریعے طے کرلیں گے۔
قطر میں موجود ترک فوجی اڈے سے متعلق کہا کہ اس اڈے کو ختم کرنا فی الوقت قابل قبول نہیں کیونکہ یہ قطر کی خواہش پر قائم کیا گیا ہے ۔ ترکی اور قطر دو خود مختارملک ہیں لہذا کسی تیسرے ملک کو اس معاہدے میں دخل اندازی کی اجازت نہیں۔
قطر انسداد دہشت گردی کے معاملے میں عالمی قوانین کا احترام کرتا ہے جس کا میں خود گواہ ہوں جس کا حالیہ ثبوت امریکہ اور قطر کے درمیان معاہدہ بھی ہے۔

2,569 total views, 0 views today

3 Replies to “پابندیاں عائد کرنا خلیجی بحران کا حل نہیں،مذاکرات شرط ہیں:ترک وزیر خارجہ

  1. I don’t even know how I ended up here, but I
    thought this post was great. I do not know who you are but definitely you’re going
    to a famous blogger if you aren’t already 😉 Cheers!

  2. Wow, incredible blog layout! How long have you been blogging
    for? you made blogging look easy. The overall look of your
    website is magnificent, let alone the content!

Leave a Reply

Your email address will not be published.