News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ٹنگڈار میں دراندازی کوشش ناکام، 4 جنگجو جان بحق

سرینگر : فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے اور اس میں 4 مسلح جنگجوؤں کو مارنے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا ’ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ ہفتہ کی علی الصبح دراندازی کی کوشش کرنے والے چار جنگجوؤں کو جانبحق کیا گیا۔ آپریشن جاری ہے‘۔
دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے خبر گزار ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری تھا‘۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے ہفتہ کی علی الصبح بھاری مسلح جنگجوؤں کے ایک گروپ کو پاکستان زیر انتظام کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ کرنل کالیا نے بتایا کہ جب فوجیوں نے جنگجوؤں کو خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا تو انہوں نے اس کے برعکس خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے بتایا ’فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا‘۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم میں چار بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری رکھا گیا ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ یہ ضلع کپواڑہ میں گذشتہ آٹھ دنوں کے دوران دراندازی کی دوسری کوشش ہے جس کو ناکام بنایا گیا ہے۔
بتادیں کہ فوج نے 19 مئی کو ہندواڑہ کپواڑہ کے ہفروڈہ جنگل میں چار نامعلوم جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ دراندازی کی یہ کوشش فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے دورہ کشمیر کے محض ایک روز بعد ناکام بنادی گئی۔فوجی سربراہ نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے پہلگام میں واقع آرمی گڈ ول اسکول میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے جنگجوؤں کو کشمیر بھیجنے کے سلسلے کو روکنے اور وہاں موجود جنگجوؤں کے تربیتی کیمپوں کو بند کرنے کی صورت میں سرحدوں اور وادی کشمیر میں فائر بندی کو جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے تاہم کہا کہ سرحدوں پر پاکستان کی طرف سے گولہ باری پر بھارتی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج چاہتی ہے کہ سرحدوں پر امن بحال ہو۔ فوجی سربراہ نے کہا ’ہم لوگ چاہتے ہیں کہ سرحد پر امن اور شانتی بحال کی جائے۔ لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے لگاتار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس کے نتیجے میں عوام کے جان و مال کا نقصان ہورہا ہے۔ لیکن جب اس طرح کی کاروائی ہوتی ہے تو ہمیں بھی جوابی کاروائی کرنی پڑتی ہے۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ اگر وہاں سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی تو ہماری طرف سے بھی جوابی کاروائی ہوگی‘۔
فوجی سربراہ نے کہا کہ سرحدوں پر امن کی پہل پاکستان کی طرف سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’اگر پاکستان واقعی میں امن و شانتی چاہتا ہے تو ہم چاہیں گے کہ پہل اُن کی طرف سے ہو۔ وہاں سے جو جنگجو سرحد کے اس پار دراندازی کرکے کشمیر کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اس دراندازی کو روکا جائے۔ اسی دراندازی کو روکنے کے لئے اکثر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے‘۔
بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگجوؤں کو کشمیر بھیجنے کے سلسلے کو روکنے اور وہاں موجود جنگجوؤں کے تربیتی کیمپوں کو بند کرنے کی صورت میں سرحدوں اور وادی کشمیر میں فائر بندی کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’ہم تو یہی چاہیں گے کہ سرحد پر شانتی بنے رہے۔ لیکن سرحد پر شانتی بنائے رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سرحد کے دوسری طرف جو جنگجوؤں کے کیمپ بنے ہوئے ہیں جہاں جنگجوؤں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جاتی ہے، ان پر روک لگائی جائے۔ اگر یہ سب کیا گیا تو ہم یقین کے ساتھ کہیں گے کہ سرحد پر امن شانتی رہے گی اور سیز فائر جاری رہے

4,483 total views, 0 views today

47 Replies to “ٹنگڈار میں دراندازی کوشش ناکام، 4 جنگجو جان بحق

  1. Pingback: ivermectin tablet
  2. I think everything said was actually very logical.
    However, consider this, what if you were to create a awesome headline?
    I ain’t suggesting your content isn’t good., but what if you
    added something that makes people desire more?
    I mean ٹنگڈار میں دراندازی کوشش ناکام، 4 جنگجو جان بحق – انکشاف is a little plain. You could
    peek at Yahoo’s home page and see how they create news titles to
    get people to open the links. You might add a video or a pic or two to
    grab readers excited about everything’ve got to say. Just
    my opinion, it might bring your posts a little livelier. http://herreramedical.org/ivermectin

  3. Pingback: ivermectin virus
  4. Pingback: ivermectin tablets
  5. Pingback: ivermectin cost
  6. My coder is trying to persuade me to move to .net from PHP.
    I have always disliked the idea because of the costs.
    But he’s tryiong none the less. I’ve been using WordPress
    on a variety of websites for about a year and am anxious about switching to another platform.
    I have heard great things about blogengine.net. Is there a
    way I can import all my wordpress content into it?
    Any help would be really appreciated! http://herreramedical.org/vidalista

  7. Pingback: largopen plaquenil
  8. What i do not realize is in fact how you are no longer
    really a lot more neatly-favored than you may be now.

    You are very intelligent. You recognize therefore considerably on the subject of this subject, made me personally consider it from numerous varied angles.

    Its like women and men don’t seem to be interested except
    it is one thing to accomplish with Lady gaga! Your personal stuffs nice.
    All the time deal with it up!

  9. Great beat ! I wish to apprentice whilst you amend your website, how can i subscribe for a blog site?
    The account helped me a applicable deal. I were a little bit acquainted of this your broadcast offered
    bright transparent concept

  10. Thanks for the marvelous posting! I seriously enjoyed reading
    it, you may be a great author. I will make sure to bookmark your blog and definitely will come back from now on.
    I want to encourage you continue your great posts, have a nice weekend!

  11. Hi would you mind letting me know which hosting
    company you’re utilizing? I’ve loaded your blog in 3 different web browsers and I must say this blog loads
    a lot faster then most. Can you recommend
    a good internet hosting provider at a reasonable price?
    Cheers, I appreciate it!

  12. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    What’s up, this weekend is pleasant in support of me, as this occasion i am reading
    this enormous educational article here at my home.

Leave a Reply

Your email address will not be published.