News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

وزیراعظم نےہمارےفون میں ہتھیارنصب کیا ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیگاسس جاسوسی کیس سے متعلق مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمارے فون میں ‘ہتھیار’ ڈال دیا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کانگریس صدر نے کہا کہ پوری حزب اختلاف یہاں ہے لیکن پارلیمنٹ میں ہماری آواز دبائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ، ‘ہم صرف یہ پوچھ رہے ہیں کہ پیگاسس سافٹ ویئر خریدا گیا تھا یا نہیں اور کیا یہ ہندوستان میں کچھ لوگوں کے خلاف استعمال ہوا تھا؟ حکومت اس پر کوئی بحث نہیں کرنا چاہتی ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمارے فون میں ‘ہتھیار’ ڈال دیا ہے

1,430 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.