News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کےنقاب پر الجیرین کیوں خوش ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سب کی توجہ کا مرکز تھیں۔ ان کے نقاب پر پاکستان کے متعدد حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی لیکن الجزائر میں ان کے لباس کی تعریف کی جا رہی ہے۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنا چہرہ سفید رنگ کے نقاب سے ڈھانپا ہوا تھا۔ اس خاص قسم کے نقاب کو شمالی افریقی ممالک میں الحایک کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ الجزائر کی خواتین کا یہ روایتی لباس بھی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر جب الجزائر کے سوشل میڈیا تک پہنچی تو اسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔ الجزائر کے سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستانی وزیراعظم کی اہلیہ نے تقریب حلف برداری کے دوران ان کا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔الحايک ہلکے سفید رنگ کا ایک مکمل لباس ہے، جو عمومی طور پر اون یا پھر ریشم کا بنایا جاتا ہے جبکہ آنکھوں کے علاوہ چہرے کو ڈھانپنے کے لیے سفید رنگ کا ایک الگ ٹکڑا استعمال کیا جاتا ہے۔
الجزائر میں عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے خاتم غندیر نے اس حوالے سے لکھا، ’’الجزائر کی خواتین کا روایتی لباس، جسے برسوں پہلے پہننے کی روایت ختم ہو گئی تھی، اب عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نظر آیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کی اہلیہ نے الجیرین لباس پہن رکھا تھا۔‘‘اسی طرح الجزائر میں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان علاقوں کی تفصیلات بھی فراہم کیں، جہاں ابھی تک یہ لباس تیار کیا جاتا ہے۔ ماضی میں الجزائر کی زیادہ تر خواتین گھر سے نکلنے کے وقت الحايک ہی پہنا کرتی تھیں۔نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق اسی کی دہائی کے اواخر اور نوے کی دہائی کے آغاز میں الحايک الجزائر سے غائب ہونا شروع ہو گیا تھا۔ سیاسی، مذہبی اور معاشرتی وجوہات کی بنا پر اس روایتی لباس کی جگہ اسکارف یا حجاب نے لے لی تھی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’’ہمیں دوبارہ اس شان و شوکت والے لباس کو بحال کرنا ہوگا، یہ ہماری روایات کا امین ہے۔‘‘

2,249 total views, 0 views today

One Reply to “وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کےنقاب پر الجیرین کیوں خوش ہیں؟

  1. Good day! I could have sworn I’ve visited this website before but after going through many of the posts I realized it’s new to me.
    Anyways, I’m definitely delighted I discovered it and I’ll be bookmarking it
    and checking back regularly!

Leave a Reply

Your email address will not be published.