News ٰآس پاسٰ برصغیر بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

نمونیہ سے2030 تک ایک کروڑسےزائد بچوں کی موت کاخدشہ

دنیا بھر میں نمونیا 2030 تک ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کی اموات کا باعث بن سکتا ہے۔سیو دی چلڈرن اور جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جاری کردہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ اگلے 12 برسوں میں نمونیا سے ایک کروڑ آٹھ لاکھ کے قریب بچوں موت کے منہ میں جس سکتے ہیں۔ تاہم ویکسینیشن، علاج اور بچوں کی غذا کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے تو کم از کم ایک تہائی یاچالیس لاکھ کے قریب اموات کی روک تھام ممکن ہے۔محققین کے مطابق نمونیہ ایک ایسا مرض ہے جو غریب بچوں کو زیادہ نشانہ بناتا ہے، ایسے بچے جو غذائیت کی کمی یا کچی بستیوں میں رہتے ہیں، ان میں نمونیا کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کی اموات کی پہلی وجہ کے بارے میں حقائق پر بات نہیں کی جاتی جبکہ یہ حکومتوں، ڈونرز اور عوام کی ترجیحات میں بھی شامل نہیں۔اس وقت نمونیا کسی بھی دیگر مرض بشمول خسرہ، ملیریا اور ہیضہ کے مقابلے میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اس کے نتیجے میں ہر سال لگ بھگ دس لاکھ بچوں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ مرض پھیپھڑوں کو نشانہ بناتا ہے جو کہ ورم اور سیال سے بھرجاتے ہیں۔یہ عام طور پر بیکٹریا، وائرس یا پیراسائٹ کے باعث لوگوں کو ہدف بناتا ہے۔غریب بچوں کو طبی سہولیات تک رسائی نہ ہونا یا اس کی علامات سے عدم واقفیت اموات کی وجہ بنتی ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 2030 تک اس مرض سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہوگا جہاں نمونیا سے ہلاکتوں کی تعداد سات لاکھ چھ ہزار تک پہنچ سکتی ہیں۔اس حوالے سے نائیجریا پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہوگا، ان دونوں میں یہ مرض سترہ لاکھ سے زائد اموات کا باعث بن سکتا ہے۔محققین نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں ویکسینیشن کوریج کو بہتر بناکر 2030 تک چھ لاکھ دس ہزار زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے جبکہ بچوں کو بہتر غذا فراہم کرکے پچیس لاکھ زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں جبکہ سستی اینٹی بائیوٹکس ادویات کی فراہمی سے بھی انیس لاکھ بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔محققین نے دنیا بھر کی حکومتوں کو بنیادی طبی سہولیات، بہتر تشخیص اور علاج پر سرمایہ کاری کا مشورہ دیا ہے، جو کہ نمونیا کی وبا پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے

2,232 total views, 0 views today

3 Replies to “نمونیہ سے2030 تک ایک کروڑسےزائد بچوں کی موت کاخدشہ

  1. Have you ever considered about adding a little bit more than just your articles?
    I mean, what you say is fundamental and all. Nevertheless just imagine if you added some great graphics or video clips to give your posts more,
    “pop”! Your content is excellent but with images and videos,
    this site could undeniably be one of the very best
    in its niche. Excellent blog!

Leave a Reply

Your email address will not be published.