News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ملیٹنٹوں کےخوف سے 9 ایس پی او پولیس نوکری سے مستعفی

عسکریت پسندوں کی دھمکی کے بعد خوف سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ کے نو ایس پی او نے اپنی ملازت سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کے نوکری چھوڑنے کا اعلان علاقہ کی دو مساجد سے کیا گیا۔ مسجد کے مولوی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس پی او کے نوکری چھوڑنے کا خط ملا ہے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق، پاستونہ ترال کی مسجد میں ایس پی او پرویز احمد اہنگر، ہلال احمد خان، مظفر احمد خان، مدثر امجد میر، ارشاد احمد راتھر اور عشرت علی کا خط ملا ہے۔ لارو، ترال کی مسجد کے امام کواسحاق احمد بھٹ، گلزار احمد وانی اور اعجاز احمد میرکے ملازت چھوڑنے کا خط ملا ہے۔ دونوں مساجد کے امام نے اعلان کیا کہ ایس پی او نے خط میں معافی مانگی ہے۔ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی بات کہتے ہوئے عوام سے بھی معافی مانگی ہے۔
واضح ہو کہ ترال علاقہ میں اس ہفتہ مسلسل دو دن عسکریت پسندوں نے ایس پی او کو نشانہ بتایا تھا۔ چھ اگست کو لورو گاوں میں نے عسکریت پسندوں نےگھر پر موجود ایس پی اواسحاق احمد بھٹ پر فائرنگ کی، لیکن وہ بچ کر بھاگ نکلا۔ اگلے ہی دن پستونہ گاوں میں ایس پی اوعاشق احمد لون کو عسکریت پسندوں نے گھر کے پاس ہی گولی ماری۔ گولی پیر میں لگنے سے وہ زخمی ہوکر گر پڑا۔ علاوہ ازیں جولائی میں ترال علاقہ سے ایک ایس پی او کواغوا کر لیا تھا، لیکن والدہ کی اپیل کے بعد عساکر نے اسے چھوڑ دیا تھا۔

خبر کے مطابق، عسکری تنظیم حزب المجاہدین نے کچھ دن پہلے سبھی ایس پی او کو 15 دن میں نوکری چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ ایسی ہی دھمکی لشکر طیبہ کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔ تنظیم کی اس دھمکی میں ایس پی او کو سخت ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر انہوں نے 15 دنوں میں ملازمت نہیں چھوڑی تو انجام بھگتنے کے لئے تیار رہیں

3,771 total views, 0 views today

One Reply to “ملیٹنٹوں کےخوف سے 9 ایس پی او پولیس نوکری سے مستعفی

  1. We stumbled over here from a different website and thought I may as well
    check things out. I like what I see so now i am following you.
    Look forward to looking at your web page for a second time.

Leave a Reply

Your email address will not be published.