News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

مغل شاہراہ پرسینکڑوں گاڑیاں کھڑیں، ہدایات ٹھکرانے کا نتیجہ

تاریخی مغل شاہراہ پر جمعرات کو ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں ۔حکام کے مطابق یہ گاڑیاں بفلیاز علاقے سے درماندہ پڑی ہیں کیونکہ اُنہیں روڑ پر یکطرفہ ٹریفک کی وجہ سے روکے رکھا گیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق اُن کی طرف سے جو ٹریفک ایڈوائزری گذشتہ روز جاری کی گئی تھی، ڈرائیوروں نے اُس پر عمل نہیں کیا، جس کی وجہ سے مغل روڑ پر ہزاروں گاڑیوں کوروکنا پڑا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے کہا کہ مغل روڑ پر آج صرف کشمیر کی طرف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک گائیڈ لائینز پر عمل کریں تاکہ اُنہیں بعد میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریں اثناء ڈرائیوروں نے بفلیاز کے مقام پر احتجاج شروع کیا ہے اور وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ اُنہیں آگے بڑھنے کی اجازت دیدی جائے

2,101 total views, 0 views today

2 Replies to “مغل شاہراہ پرسینکڑوں گاڑیاں کھڑیں، ہدایات ٹھکرانے کا نتیجہ

  1. I’m gone to inform my little brother, that
    he should also go to see this website on regular basis to take
    updated from most up-to-date news.

  2. I’m not that much of a online reader to be honest but your sites really nice, keep it up!
    I’ll go ahead and bookmark your site to come back later on. Cheers

Leave a Reply

Your email address will not be published.