News ٰآس پاسٰ بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

مصری معزول صدر محمد مرسی کےانتقال پر ایران کی تعزیت

ایران کی وزارت خارجہ نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے مصر کے پہلے عوامی انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے اچانک انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران مصر کے عوام کی سوچ و فکرکا احترام ک کرتا ہے اورمصر کے معزول صدر محمد مرسی کے انتقال پر اس ملک کے عوام، مرحوم کے اہلخانہ اور ان کے بہی خواہوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے محمد مرسی کے لئے بار گاہ رب العزت سے مغفرت اورمرحوم کے اہلخانہ کیلئے صبرکی دعا کی۔

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کل پیر کے روز مصر کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں پیشی کے دوران انہیں کمرہ عدالت میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ مصر پر ہمیشہ سے ہی ڈکٹیٹرز کی حکومت رہی ہے لیکن محمد مرسی پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے۔
2011 میں عرب بہارآئی تو اس وقت کے صدر حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا جس کے بعد محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری صدر منتخب ہوئے
وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن ایک سال بعد 2013 میں ایک اور فوجی کودتا کے نتیجے میں ان کے اقتدار کا خاتمہ کر کے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا اوران کی جماعت پر پابندی عائد کر دی گئی اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئیں

2,535 total views, 0 views today

4 Replies to “مصری معزول صدر محمد مرسی کےانتقال پر ایران کی تعزیت

  1. I just want to say I am newbie to blogs and truly loved this blog. Likely I’m likely to bookmark your blog post . You certainly have very good writings. Thanks a lot for revealing your webpage.

  2. I have learn a few excellent stuff here. Definitely worth
    bookmarking for revisiting. I wonder how much attempt you set to create any such great informative site.

Leave a Reply to ig Cancel reply

Your email address will not be published.