News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

مشرق وسطی: ایران کی”رُسوا کُن”کارستانیاں بے نقاب کرینگے: امریکہ

واشنگٹن – ایجنسیاں : امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے باور کرایا ہے کہ ایران کی شرم ناک کارستانیوں کو بے نقاب کرنا عالمی برادی کے مفاد میں ہے۔
جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت جو کچھ کر رہا ہے وہ غیر قانونی ہے اور وہ بے قصور لوگوں کے قتل میں حصّے دار ہے۔
میٹس نے واضح کیا کہ مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلانے میں ایران کے کردار کے جواب میں امریکا اس کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں زور دے کر کہا کہ امریکا کا ردِّ عمل سفارتی دائرہ کار سے باہر ہر گز نہیں جائے گا۔
امریکی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری طرف سے سفارتی کوشش جاری ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ایران جو کچھ کر رہا ہے وہ دنیا کے سامنے آجائے۔
میٹس نے باور کرایا کہ بشار الاسد کی جانب سے اپنے عوام کے خلاف قتل عام اور کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے باوجود ایران شامی صدر کو اُس کے منصب پر باقی رکھنے کے لیے پورا زور لگا رہا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی سپورٹ کے سبب ایران کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔

2,606 total views, 0 views today

One Reply to “مشرق وسطی: ایران کی”رُسوا کُن”کارستانیاں بے نقاب کرینگے: امریکہ

  1. Fantastic beat ! I wish to apprentice while you amend your web site, how could i subscribe for a blog site?
    The account aided me a acceptable deal. I had been tiny bit acquainted of this your broadcast provided bright clear concept

Leave a Reply

Your email address will not be published.