Uncategorized

مساجداورعبادت گاہوں کےدروازےکھولنے پروزیراعظم کاشکریہ

مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے دروازے عوام کیلئے کھولے جانے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہمساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے دروازے عوام کیلئے کھولے جانے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ
بنگلورو۔ کرناٹک میں ڈھائی ماہ کی پابندی کے بعد اب ہر مذہب کے لوگ اپنی اپنی عبادت گاہوں کا رخ کررہے ہیں۔ مسلمان بھی نمازوں کی ادائیگی کیلئے مسجدوں میں حاضر ہورہے ہیں۔ بنگلورو سمیت کرناٹک کے سبھی اضلاع میں مسلمان اطمینان اور راحت محسوس کرتے ہوئے مسجدوں میں نمازیں با جماعت ادا کررہے ہیں۔ مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دئے جانے پر کرناٹک کے مرکز اہل سنت جامعہ حضرت بلال نے وزیراعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

بنگلورو میں جامعہ حضرت بلال کے مہتمم مولانا ذوالفقار رضا نوری نے کہا کہ مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں کو عوام کیلئے کھولے جانے پر ہم پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ اس وقت کورونا کی خطرناک وبا سے انسانیت پریشان ہے۔ عام زندگی مفلوج ہوچکی ہے۔ سماجی، معاشی، تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ان نازک حالات میں روحانی طاقت لوگوں کو باہمت رکھ سکتی ہے۔ لوگوں کا حوصلہ بڑھا سکتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ روحانی اور ایمانی طاقت مایوسی کو امیدوں میں بدل دے گی۔ مسجد حضرت بلال کے خطیب و امام مولانا ذوالفقار رضا نوری نے کہا کہ مسلمان مسجدوں کے ذریعہ ملک کی سلامتی، کورونا وائرس کی وبا سے پوری انسانیت کی حفاظت کیلئے خوب دعائیں مانگیں گے۔ مولانا نے کہاکہ روحانی طاقت کے ساتھ محکمہ صحت اور حکومتوں کی ہدایات پر لوگ اگر پوری طرح عمل پیرا رہیں گے تو جلد ہی کورونا کی وبا کو شکست دینے میں کامیابی ملے گی۔
مرکز اہل سنت جامعہ حضرت بلال کے تحت قائم مسجد حضرت بلال کا شمار بنگلورو کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔ مسجد کے سکریٹری انیس احمد خان نے کہا کہ بیک وقت 4 ہزار مصلی مسجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں لیکن حکومت کے گائڈ لائنس کے مطابق از سر نو صف بندی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کے تحت بنائی گئی صفوں کے بعد یہاں ایک وقت میں 800 افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ انیس احمد خان نے کہا کہ کورونا کی وبا سے لوگوں کی حفاظت کیلئے مسجد میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں۔ درجہ حرارت کی جانچ، سنیٹائزر، ماسک، سماجی فاصلے اسطرح تمام باتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ اب بس لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے مسجدوں میں عبادتیں انجام دیں

510 total views, 0 views today

7 Replies to “مساجداورعبادت گاہوں کےدروازےکھولنے پروزیراعظم کاشکریہ

  1. magnificent submit, very informative. I ponder why the opposite specialists of this
    sector do not realize this. You must continue your writing.

    I am confident, you’ve a huge readers’ base already!

  2. Nice blog! Is your theme custom made or did you download it from somewhere?
    A theme like yours with a few simple adjustements would really make
    my blog stand out. Please let me know where you got your
    design. Bless you

  3. Wow that was unusual. I just wrote an very long comment but after I clicked submit my comment didn’t appear.
    Grrrr… well I’m not writing all that over again. Regardless, just wanted to say
    great blog!

  4. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    My family members every time say that I am killing my time here at web,
    however I know I am getting knowledge every day by reading thes nice articles or reviews.

Leave a Reply

Your email address will not be published.