Uncategorized

مدھیہ پردیش شرمسار، پارکنگ میں ملی کرونا مریض کی لاش

شیو راج سنگھ چوہان کا مدھیہ پردیش شرمسار، پارکنگ میں ملی کورونا مریض کی لاشپارکنگ میں ملی کورونا مریض کی لاش
بھوپال: کورونا قہراور لاک ڈاؤن کی سختی میں دلوں کو جوڑنے کے واقعات تو ہم بہت دیکھتے تھے، لیکن راجدھانی بھوپال میں کورونا مریض کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے انسانیت کو شرمسار کردیا ہے۔ گھر والے مریض کو لے کر اسپتال کے چکر لگاتے رہے ہیں، لیکن کورونا مریض کی لاش ملی بھی تو اسپتال پارکنگ میں وہ بھی کچرے کے ڈبے کے پاس۔ ایک جانب مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ صوبہ سےکورونا کے خاتمہ کے لئے کل کورونا کے نام سے یکم جولائی سے مہم چلائی جا رہی ہے اور اس مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ سماجی تنظیموں اور عوامی تعاون کی ہر قدم پر بات کی جا رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب مدھیہ پردیش کی راجدھانی جہاں پر وزیر اعلی، وزیر صحت، چیف سکریٹری اور محکمہ صحت کے اعلی حکام بیٹھتے ہیں، وہاں پر ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جس سے انسانیت شرمسار ہوجاتی ہے۔
مریض کے بیٹے عابد کہتے ہیں کہ میرے والد کو کڈنی کی تکلیف تھی جس کے لئے انہیں 23 جون کو بھوپال کے پیوپلس اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ دو جولائی کو اسپتال انتظامیہ کے ذریعہ بتایا گیا کہ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے کورونا کی جانچ کرا لیتے ہیں۔ بھوپال کے بنسل اسپتال میں جانچ ہوئی اور پیر کے دن رپورٹ کورونا پازیٹو آئی۔ دوپہر دو بجے پوچھا گیا کہ مریض کو کہاں داخل کرنا ہے جس پر ہم نے چرآیو اسپتال میں داخل کرنے کی بات کہی، جب میرے والد کو چرآیو اسپتال لے جایا جا رہا تھا تب میں نے ساتھ جانے کی بات کہی تو مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا گیا۔ ہم مایوس ہوکر گھر آگئے، ساڑھے نو بجے ہمیں سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کہ ایک لاش اسپتال پارکنگ میں نگر نگم کے کچرے کے ڈبے کے پاس پڑی ہے۔ بھاگ کر وہاں آئے اور دیکھا تو ہمارے والد کی میت تھی۔ کاش یہ لوگ ہمیں ساتھ جانے دیتے تو ہم کچھ تو اپنے والد کے لئےکر پاتے۔ اسپتال کے لوگوں نے جانوروں کے جیسا سلوک کیا ہے، انہیں اس کی سزا ملنی چاہئے۔

اہل خانہ کو سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کہ ایک لاش اسپتال پارکنگ میں نگر نگم کے کچرے کے ڈبے کے پاس پڑی ہے، جب وہ وہاں پہنچے تو دیکھ کر حیران رہ گئے۔اہل خانہ کو سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کہ ایک لاش اسپتال پارکنگ میں نگر نگم کے کچرے کے ڈبے کے پاس پڑی ہے، جب وہ وہاں پہنچے تو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

451 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.