News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

متحدہ عرب امارات نےکشمیری جنگجو کو بھارت کےحوالےکیا

لیتہ پور، پلوامہ واقعہ سی آر پی ایف کے کیمپ پر 30-31 دسمبر 2017 کی رات میں حملہ ہوا تھا۔ اس حملہ میں سی آر پی ایف کے پانچ جوان فوت ہو گئے تھے۔
کشمیر میں واقع پلوامہ کے لیت پورہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کیمپ پر ہوئے حملہ کا سازش کار اب ہندوستان کی گرفت میں ہے۔ ایک سرکاری آفیسر نے بتایا کہ سال 2017 میں سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے حملہ کا سازش کار جیش محمد جنگباز نثار احمد تانترے کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے ہندوستان ڈیپورٹ کر دیا ہے۔

نثار احمد کو این آئی اے نے قومی دارالحکومت دہلی واقع ہوائے اڈے پر گرفتار کیا۔ وہ یکم فروری کو یو اے ای چلا گیا تھا۔ یو اے ای نے اسے ڈیپورٹ کر دیا جس کے بعد منگل کی رات اس کی گرفتاری ہوئی۔

نثار احمد ورک ویزا کی بنیاد پر بھاگنے کی فراق میں تھا۔ ذرائع کے مطابق، تانترے کا بھائی نور محمد تانترے بھی جیش محمد کا کمانڈر تھا جسے گزشتہ سال ایک فوجی کارروائی میں مار گرایا گیا تھا۔

لیتہ پور واقع سی آر پی ایف کے کیمپ پر 30-31 دسمبر 2017 کی رات میں حملہ ہوا تھا۔ اس حملہ میں سی آر پی ایف کے پانچ جوان فوت ہو گئے تھے۔ جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری لی تھی۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ فدائین حملہ اس کے کمانڈر نور ترالی کی موت کا بدلہ لینے کے لئے کیا گیا ہے

2,056 total views, 0 views today

One Reply to “متحدہ عرب امارات نےکشمیری جنگجو کو بھارت کےحوالےکیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.