News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ماحولیاتی کثافت: پاکستان کابھارت کو درس، سموگ سےنمٹنےکاطریقہ بتایا

نئی دہلی : دہلی این سی آر میں زہریلے دھنویں پر پاکستان نے پنجاب کو نصیحت کی ہے۔ پاکستان کے پنجاب خطہ کی حکومت نے اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ کو مینشن کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔ساتھ ہی ساتھ اس نے اسموگ کو لے کر اپنا منصوبہ بھی شیئر کیا ہے۔
پاکستان کے پنجاب خطہ کی حکومت نے ٹویٹر پر کپٹن امریندر سنگھ سے کہا ہے کہ کھونٹی جلانے کی پریشانیوں سے نپٹارہ کیلئے ان کے اقدامات ناکافی ہیں۔ کپٹن کو اسموگ سے نمٹنے کیلئے ان کی حکومت کی طرح ہی کارروائی کرنی چاہئے ۔ ہمارے عوام اور ان کی رہائش گاہ کیلئے ماحولیاتی خطرات پیدا ہوگئے ہیں ، اس سے نمٹنے کیلئے تیزی سے کوشش کی جانی چاہئے۔
خیال رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب اور ہریانہ کے وزیر اعلی کو خط لکھا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں مل کر فصل جلانے والے معاملہ پر بات کرنی چاہئے۔ اس کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ کیجریوال ایک عجیب شخص ہیں ۔ ہر معاملہ پر سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں ۔ پنجاب میں تقریبا دو کروڑ ٹن کھونٹی کا ملبہ ہے ، ایسے میں کسان انہیں کیسے اسٹور کرسکتے ہیں۔ کیجریوال کی معاملہ کی سمجھ نہیں ہے

3,789 total views, 0 views today

2 Replies to “ماحولیاتی کثافت: پاکستان کابھارت کو درس، سموگ سےنمٹنےکاطریقہ بتایا

  1. Have you ever considered publishing an ebook or guest authoring on other blogs?
    I have a blog centered on the same topics you discuss and would really like to have
    you share some stories/information. I know my visitors would value your work.
    If you are even remotely interested, feel free to send me an email.

  2. Terrific work! This is the kind of info that should be shared across the net.

    Disgrace on the seek engines for not positioning this post higher!
    Come on over and visit my web site . Thank you =)

Leave a Reply

Your email address will not be published.