News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

فلسطین پر امریکہ کی مکاریوں کا کیا اعتبار: محمود عباس

پیرس میں صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ بات چیت میں فلسطینی صدر محمود عباس نے واضح کیا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد امریکہ اب امن عمل کا ایک بے اعتبار ثالث بن گیا ہے
صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کے قیام کی کوششوں میں کسی بھی امریکی کردار کو مسترد کر دیں گے۔
پیرس میں صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی کے صدر محمود عباس نے واضح کیا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد امریکہ اب امن عمل کا ایک بے اعتبار ثالث بن گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امریکی جانبداری واضح ہو کر سامنے آ گئی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ماکروں نے کہا کہ یہ امریکی غلطی ہے کہ وہ تنہا اس متنازعہ صورت حال کو حل کرنا چاہتا ہے جب کہ اس تنارعے کے اصل اور حقیقی فریق اسرائیل اور فلسطین ہیں۔

2,479 total views, 0 views today

2 Replies to “فلسطین پر امریکہ کی مکاریوں کا کیا اعتبار: محمود عباس

  1. Hi there, You’ve done an incredible job. I will certainly digg it and
    personally recommend to my friends. I’m confident
    they will be benefited from this site.

Leave a Reply

Your email address will not be published.