News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

فاروق عبداللہ نے فضائی حملہ کوقرار دیا انتخابی شوشہ

فاروق عبد اللہ نے کہا، ‘ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان کی پاکستان کے ساتھ لڑائی چلتی آ رہی ہے۔ انتخابات قریب ہیں اس لئے سرجیکل اسٹرائک کی گئی۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بالاکوٹ ائیر اسٹرائک کو لے کر ایک بیان دیا ہے جس پر وہ تنازعات کی زد میں آ سکتے ہیں۔ عبداللہ نے کہا کہ ائر اسٹرائک ایک انتخابی اسٹنٹ تھی۔

عبد اللہ نے کہا، ‘ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان کی پاکستان کے ساتھ لڑائی چلتی آ رہی ہے۔ انتخابات قریب ہیں اس لئے سرجیکل اسٹرائک کی گئی۔ اس کارروائی میں ہم نے کروڑوں کا ہوائی جہاز کھو دیا۔ ہمیں شکر کرنا چاہئے کہ ہندوستانی فضائیہ کا ایک پائلٹ احترام کے ساتھ پاکستان سے ہندوستان لوٹ آیا‘‘۔
اس سے پہلے فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں کرائے جانے پر کہا کہ سبھی پارٹیاں اس بات کے حق میں ہیں کہ ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ساتھ میں کرائے جانے چاہئیں۔ لوک سبھا الیکشن کے لئے ماحول ٹھیک ہے لیکن اسمبلی الیکشن کے لئے نہیں؟ مقامی بلدیاتی انتخابات کافی پر امن طریقے سے ہوئے تھے۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی دستے بھی موجود ہیں تو اسمبلی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے

2,082 total views, 0 views today

3 Replies to “فاروق عبداللہ نے فضائی حملہ کوقرار دیا انتخابی شوشہ

  1. I’m pretty pleased to find this site. I want to
    to thank you for your time for this particularly fantastic read!!
    I definitely appreciated every part of it and i also have you bookmarked to see new information in your website.

Leave a Reply

Your email address will not be published.