News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

صومالی فوجی چیف جنرل یوسف خود کش حملےمیں بال بال بچ گئے

صومالین فوج کے آرمی چیف موغادیشو میں خودکش کار بم حملے میں بال بال بچ گئے ہیں جبکہ ایک شہری ہلاک ہوگیا ہے۔ الشباب نے حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالی فوج کے ترجمان کرنل عبدیقانی علی کا کہنا ہے کہ حملے گزشتہ روز ہوا، آرمی چیف جنرل یوسف ریغ موغادیشو کے علاقے حدان میں واقع ایک فوجی ہسپتال کے نزدیک سے گزر رہے تھے،اس دوران خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار کو ان کے قافلے میں شامل گاڑیوں سے تیزی سے ٹکرانے کی کوشش کی۔
ترجمان کے مطابق کار نزدیک آنے پر فوجی سربراہ کے محافظوں نے خودکش بمبار پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا اور اس کی کار دھماکے سے پھٹ گئی ہے تاہم فوجی کمانڈر اور ان کے محفوظ دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔
موغادیشو کی آمین ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ اس نے بم دھماکے کی جگہ سے ایک شہری کی لاش اٹھائی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق الشباب کی فوجی کارروائیوں کے ترجمان عبدیاسیس ابو مصعب نے کہا ہے کہ ہم نے موغادیشو میں فدائی کارروائی کی ہے۔ اس کا ہدف سینیر فوجی کمانڈروں کا قافلہ تھا۔
یاد رہے کہ الشباب کے جنگجو آئے دن موغادیشو اور اس کے نواحی علاقوں میں اس طرح کے بم حملے کرتے رہتے ہیں۔ یہ انتہا پسند گروپ 2008ء سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مسلح کارروائیاں کررہا ہے اور وہ خانہ جنگی کا شکار ملک میں اپنی سخت گیر حکومت قائم کرنا چاہتا ہے۔اس نے سکیورٹی حکام اور حکومتی عہدے داروں پر اب تک بیسیوں بم حملے کیے ہیں۔ان میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں

1,237 total views, 0 views today

5 Replies to “صومالی فوجی چیف جنرل یوسف خود کش حملےمیں بال بال بچ گئے

  1. I must thank you for the efforts you have put in writing this blog.
    I am hoping to check out the same high-grade content by you later on as well.
    In truth, your creative writing abilities has motivated me to get my own blog now ;
    )

  2. Thanks for some other informative site. Where else
    could I get that type of info written in such a perfect method?
    I have a mission that I am just now running on, and
    I’ve been at the look out for such information.

  3. Nice blog! Is your theme custom made or did you download it from somewhere?
    A theme like yours with a few simple adjustements would really make my blog stand
    out. Please let me know where you got your design. Thanks

  4. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Fascinating blog! Is your theme custom made or did you download it from somewhere?
    A theme like yours with a few simple adjustements would really make my blog stand out.
    Please let me know where you got your theme. Appreciate it

Leave a Reply

Your email address will not be published.