News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

سیلابی خطرہ ٹل گیا، کل سےمزید بارش کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں گذشتہ 18 گھنٹوں سے موسم خشک رہنے اور دریائے جہلم سمیت دوسرے چھوٹے بڑے ندی نالوں میں سطح آب بتدریج نیچے آنے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ اگرچہ فی الوقت ٹل گیا ہے، تاہم اہلیان وادی پر شدید خوف و ہراس کی کیفیت بدستور طاری ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 2 جولائی سے 4 جولائی تک مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ ریاست میں اتوار کو موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا، تاہم اُن کا کہنا ہے کہ 2 جولائی کی شام سے 4 جولائی تک مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ریاست میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد کی موت واقع ہوئی ہے-

2,356 total views, 0 views today

One Reply to “سیلابی خطرہ ٹل گیا، کل سےمزید بارش کی پیش گوئی

  1. Wow, wonderful blog layout! How long have you
    been blogging for? you make blogging look easy. The overall look
    of your site is wonderful, as well as the content!

Leave a Reply

Your email address will not be published.