News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

سید علی گیلانی کی کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

علیحدگی پسند راہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے پاکستان میں ووٹنگ کے دوران صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہوئے تباہ کُن خود کش حملے میں بڑے پیمانے پر ہوئے جانی نقصان پر اپنے گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام ارسال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں میں ملوث لوگ کسی بھی طور انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں اور انہیں ہر صورت میں عبرت ناک سزا مل جانی چاہیے۔
انہوں نے جنوبی ایشاء سمیت عالمی امن کے استحکام کے لیے ایک مضبوط پاکستان کو انتہائی اہمیت کا حامل ملک قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام اور ارباب اقتدار سے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے ملک کے خلاف ہورہی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنے صفوں کو درست کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں

مسٹر گیلانی نے پاکستانی حکومت، فوج، سیاسی ومذہبی تنظیموں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک جُٹ ہوکر دہشت گردی کے اس ناسور کا مقابلہ کریں اور ان شر پسند افراد کو الگ تھلگ کرکے انصاف کے کٹہرے تک لائیں، جو اس کے لیے خام ایندھن کے طور استعمال ہورہے ہیں۔
انہوں نے قتل وغارت گری کے ان سانحات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی اور گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی اور شفایایابی کی دعا کی۔

دریں اثنا حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن کے باہر بزدلانہ خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

2,281 total views, 0 views today

One Reply to “سید علی گیلانی کی کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

  1. No matter if some one searches for his necessary thing, thus he/she
    wishes to be available that in detail, therefore that thing is maintained over
    here.

Leave a Reply

Your email address will not be published.