News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ریاستی حکومت اگلےماہ 8700 اساتذہ کی آسامیاں مشتہر کریگی

جموں۔ جموں وکشمیر میں تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے اسمبلی کے آنے والے بجٹ اجلاس کے دوران تعلیمی شعبے کے لئے کئی بڑے اعلانات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اگلے مہینے اساتذہ کی مزید 8700 اسامیاں مشتہر کرے گی تاکہ سرکاری اسکولوں میں عملے کی کمی کو دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان 2154اسامیوں کے علاوہ ہوں گی جو پہلے ہی بھرتی ایجنسی کو ریفر کی گئی ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گاندھی نگر کے سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اہداف کو حاصل کرنے اور بنیادی ڈھانچے میں تفاوت کو دور کرنے کے حکومت کے عزم کو دہرایا ۔
اس تقریب میں ا سپیکر قانون ساز اسمبلی کویندر گپتا ، وزیر مملکت برائے تعلیم پریا سیٹھی ، ممبر قانون سا ز وکرم رندھاوا ، سیکرٹری تعلیم فاروق احمد شاہ ، ناظم تعلیم جموں رویندر سنگھ، ناظم رمسا طفیل متو اور ناظم ایس ایس اے اے آر وار بھی موجود تھے۔ وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست میں تعلیمی شعبے میں معیار کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے ایک واضح نقش راہ پر عمل کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف سطحوں پر بنیادی ڈھانچے اور عملے کی کمی کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کہنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں ہو رہی ہے کہ پچھلے 70 برسوں کے دوران شعبہ تعلیم کو نظرانداز کیا گیا لیکن اب محکمہ میں نئے اصلاحات اور پالیسیاں لائی جارہی ہیں۔ طلاب کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سرکاری اسکولوں سے متعلق غلط تاثر کو ذہنوں سے نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار اس شعبے کو دوام بخشنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکول بھی اب مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور سرکاری اسکول کے طلبہ نجی اسکولوں کے طلاب سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ وزیر نے دور جدید کی مقابلہ آرائی کے لئے طلاب کو تیار کرنے کے لئے اساتذہ برادری کی ستائش کی۔

4,067 total views, 0 views today

One Reply to “ریاستی حکومت اگلےماہ 8700 اساتذہ کی آسامیاں مشتہر کریگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.