News ٰآس پاسٰ تازہ ترین کهیل

روہت شرما نےکھیل کے میدان میں ہاتھ کیوں جوڑے

گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلےگئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان نے چہل کی طرف دیکھ کر ہاتھ جوڑ لیے تھے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیاء کپ میں فخر زماں کو سب سے بڑا خطرا مانا جا رہا تھا۔ اس کی وجہ بھی واضح تھی۔

گذشتہ برس چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل بھارت کی مشکلیں بڑھانے والے فخر زماں کو جلد ہی پویلین بھیجنا لازمی تھا۔

فخر کی حالیہ کارکردگی بھی یہ بتانے کے لیے کافی تھی کہ انہیں جلدی آوٹ کرنا ضروری ہے۔

بھونیشور کمار کی گیند پر فخر زماں نے شاٹ لگانےکی کوشش کی لیکن گیند ہوا میں کھڑی ہو گئی۔جب یجویندر چہل نے زماں کا شاندار کیچ لپکا تو روہت شرما خوشی سے ان کی جانب دوڑے اور انہیں ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا۔ فخر زماں اس میچ میں بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
دراصل ٹیم انڈیا کے لیے فخر زماں کا وکٹ لینا بے حد اہم تھا۔ اس کی وجہ گذشتہ برس چیمپینس ٹرافی کے فاینل میں شاندار سینچری جڑ کر ٹیم انڈیا کی ہار کو یقینی بنا دیا تھا۔ اس کے بعد حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سینچری لگا چکے تھے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو انہیں جلد سے جلد آوٹ کرنا ضروری تھا۔

2,263 total views, 0 views today

One Reply to “روہت شرما نےکھیل کے میدان میں ہاتھ کیوں جوڑے

  1. After I originally commented I appear to have clicked the -Notify me when new
    comments are added- checkbox and now each time a comment is
    added I get four emails with the same comment.

    There has to be an easy method you are able to remove me from that service?

    Thank you!

Leave a Reply

Your email address will not be published.