News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

راجیہ سبھامیں ہنگامہ آرائی،ایوان کی کاروائی1دن تک ملتوی

راجیہ سبھا میں جمعرات کو زوردار ہنگامے کے درمیان مختصر بحث کے بعد فیکٹر ریگولیشن (ترمیمی) بل، 2021 کو منظور کرلیا گیا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی ۔قبل ازیں بھی اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔ لوک سبھا میں پہلے ہی یہ بل منظور ہوچکا ہے، جس پر اب پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔
دوسری بار التواءکے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 2 بجے شروع ہوئی، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سے اس بل کو پیش کرنے کے لئے کہا۔ جیسے ہی وزیر خزانہ کھڑی ہوئیں، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان چاہ ایوان کے قریب آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ بائیں بازو اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان بھی اپنی جگہوں پر کھڑے تھے۔ ہری ونش نے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جگہوں پر واپس جائیں لیکن اراکین پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
دریں اثناءسیتارمن نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ اس بل میں مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو کریڈٹ کی سہولیات حاصل کرنے کے لئے اضافی راہیں ہموار کرنے کے التزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں یوکے سنہا کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر تین ترمیمات کی گئی ہیں۔ اس بل کو گزشتہ ستمبر میں قائمہ کمیٹی کے پاس بھیجا گیا تھا اور حکومت نے اس بل میں کمیٹی کی تمام سفارشات اور تجاویز کو شامل کیا ہے

1,653 total views, 0 views today

77 Replies to “راجیہ سبھامیں ہنگامہ آرائی،ایوان کی کاروائی1دن تک ملتوی

  1. Pingback: Temp EMail
  2. My brother suggested I might like this blog. He was entirely right. This post truly made my day. You cann’t imagine simply how much time I had spent for this information! Thanks!

Leave a Reply

Your email address will not be published.