News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

دہلی پولس نے 3 خالصتانی حامیوں کو گرفتار کرلیا

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے خالصتان لبریشن فرنٹ کے ایک ماڈیول کا پتہ لگایا ہے اور اس کے تین حامیوں کو پکڑ لیا ہے۔ یہ اطلاع ذرائع نے کل بروز ہفتہ دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ تینوں مبینہ طور پر اپنے آقاوں کی ہدایت پر ملک کے شمالی علاقے میں ایک قتل کے مشن پر تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ان تینوں کی شناخت مہندر پال سنگھ، گرتیج سنگھ اور لوو پریت کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے قبضے سے تین پستول اور سات کار آمد کارتوس بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔
پولیس کو مہندر سنگھ کے بارے میں ایک داخلی اطلاع ملی تھی کہ وہ کوئی دہشت گردانہ سرگرمی انجام دینے والا ہے، جال بچھانے کے کے بعد اسے پستول اور دو راؤنڈ کے ساتھ 15 جون کو ہسستال میں ایک نالے کے قریب پکڑا گیا تھا۔

مہندر سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد ، پولیس اسے پنجاب کے لے گئی جہاں انہیں لووپریت ملا اور اسے پستول اور پانچ راؤنڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ بعد میں گورتیج کو پنجاب کے گرو تیغ بہادر نگر سے پکڑا گیا۔
پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران ان تینوں نے خالصتانی تنظیم سے اپنے رابطوں کا اور بیرون وطن بیٹھے اپنے آقاوں کے اشارے پر قتل کے منصوبے کے بارے میں بھی اعتراف کیا

1,354 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.