News ٰآس پاسٰ تازہ ترین کهیل

دورانِ میچ کریز پرہی پاکستانی کرکٹر راجا راشد کودل کادورہ پڑا

آسٹریلیا میں ان دنوں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہے ۔ اس کے ایک میچ کے دوران پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر راجا ارشد حیات کو دل کا دورہ پڑگیا اور انہیں فوری طور پرمقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آسٹریلیا میں ان دنوں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہے ۔ اس کے ایک میچ کے دوران پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر راجا ارشد کو دل کا دورہ پڑگیا اور انہیں فوری طور پرمقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہیں ایمبولنس کی مدد سے اسپتال لے جانا پڑ گیا ۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں راجا ارشد حیات بلے بازی کر رہے تھے اور ابھی انہوں نے محض 24 رنز ہی بنائے تھے کہ اچانک ان کے سینے میں شدید درد اٹھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا ۔ تاہم فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے ۔
خیال رہے کہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے راجا ارشد حیات کا تعلق پاکستان کے ساہیوال سے ہے، وہ 1989ء سے 1999ء تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ 39 فرسٹ کلاس میچوں میں ارشد حیات نے ایک سینچری کی مدد سے 1397 رنز بنائے، چند سال پہلے انہوں نے انگلینڈ میں سکونت اختیار کر لی تھی

2,217 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.