News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

جنرل راوت سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینےجموں پہنچے

جنرل راوت نے بھارت میں عسکریت پسندی کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے ڈرون استعمال کرنے پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت جموں سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں پہنچے۔

جنرل راوت بدھ کی شام جموں پہنچے۔ یہ دورہ مبینہ عسکریت پسندوں کی جانب سے جموں کے ایئر بیس پر حملہ کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرنے کے ہفتوں بعد کیا گیا۔ جنرل راوت نے بھارت میں عسکریت پسندی کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے ڈرون استعمال کرنے پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل جون میں بھی انہوں نے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے علاقے میں مرکزی سیکٹر میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ فاروارڈ ایئریاز کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے فورسز کی آپریشنل تیاری کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی۔دریں اثنا، آرمی چیف جنرل منوج مِکوند نروانے جمعرات کو آرٹلری کور کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینے کے لئے راجستھان کے پوکھران کا دورہ پر پہنچے۔وہ بوفورس اور دیسی ساختہ دھنش سمیت ہاوٹزارس کی فائرنگ کے مشقوں کا مشاہدہ کرے گا

1,241 total views, 0 views today

99 Replies to “جنرل راوت سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینےجموں پہنچے

Leave a Reply

Your email address will not be published.