News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

جاں بحق پولیس اہلکار کیگام شوپیاں میں سپرد لحد

شوپیاں؛ اتوار کی شام صورہ میں میں مارے گئے پولیس اہلکارفاروق احمد یتو ولد حبیب اللہ یتو کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔جاں بحق اہلکار کی میت جب اسکے آبائی گائوں کیگام، شوپیاں جب پہنچائی گئی تو گاؤں میں ہر طرف ماتم چھا گیا۔بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلے اور مہلوک کے گھر پہنچ کر یکجہتی کا اظہار کیا۔سینکڑوں لوگ فاروق کے آخری سفر میں شامل ہوئے۔ فاروق احمد کے رشتہ دار وں کے مطابق گھر والوں کی ساری اُمیدیںفاروق سے ہی وابستہ تھیں۔بوڑھے ماںباپ کے علاوہ فاروق کے گھر میں فاروق کی پانچ سالہ بیٹی افلاق ،دو سالہ بیٹا وارس اور فاروق کی اہلیہ مسرت بیگم ہیں۔فاروق گھرکا اکلوتا کمانے والا تھا

2,589 total views, 0 views today

2 Replies to “جاں بحق پولیس اہلکار کیگام شوپیاں میں سپرد لحد

  1. Hi there! I could have sworn I’ve visited this site
    before but after looking at a few of the posts I realized it’s new to me.
    Anyways, I’m definitely pleased I found it and I’ll
    be bookmarking it and checking back frequently!

Leave a Reply

Your email address will not be published.