News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

تین ریاستوں میں کانگریس،تلنگانہ و میزورام میں ٹی آر ایس وایم این ایف فاتح، باجپا کاصفایا

بی جے پی کسی بھی ایک صوبہ میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائی ۔یہ بی جے پی شرمناک شکست ہے اور پہلا موقع ہے جب بی جے پی کا مکمل طور پر صفایا ہوا ہے

پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج 11 دسمبر کو آگئے ہیں جس میں سے تین ریاستیں مدھیہ پردیش ،راحستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس نے جیت حاصل کی جبکہ میزروم میں ایم این ایف اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو جیت ملی ۔بی جے پی کسی بھی ایک صوبہ میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائی ۔یہ بی جے پی شرمناک شکست ہے اور پہلا موقع ہے جب بی جے پی کا مکمل طور پر صفایا ہوا ہے ۔
راجستھان میں کانگریس اکثریت کے مطلوب سیٹیں حاصل کرچکی ہے اس کے علاوہ آر ایل ڈی نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔چھتیس گڑھ میں 68 سیٹوں کے ساتھ کانگریس نے بی جے پی کو بہت بڑی شکست دی ہے ۔مدھیہ پردیش میں بھی کانگریس سب بے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔ البتہ تلنگانہ میں کانگریس اتحاد کو کامیابی نہیں مل پائی اور وہاں ٹی آر ایس کا جلوہ برقرار رہاہے ۔اسدالدین اویسی کو بھی سات سیٹوں پر شاندار کامیابی ملی ۔میزروم میں کانگریس کو اقتدار گنوانا پڑا اور ایم این ایف جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی

2,662 total views, 0 views today

One Reply to “تین ریاستوں میں کانگریس،تلنگانہ و میزورام میں ٹی آر ایس وایم این ایف فاتح، باجپا کاصفایا

  1. I know this website gives quality depending content and other information, is there any other web site which provides such data in quality?

Leave a Reply

Your email address will not be published.