News ٰآس پاسٰ برصغیر بین الاقومی تازہ ترین

بھارت کےامیرلوگ نجی جہازوں کےذریعےملک چھوڑنےلگے

کورونا کی وبا میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد انڈیا میں امیر افراد ملک سے نکلنے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف فضائی سفر کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے بلکہ پرائیوٹ جیٹ کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔
عرب امارات نے انڈیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی کے اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے انڈین پروازوں پر پابندی کے اطلاق سے قبل کورونا سے خوفزدہ انڈین شہری ملک سے نکلنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انڈیا میں کورونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہونے کے بعد انڈیا سے امارات جانے والی پروازوں پر اتوار کے روز سے پابندی عائد کر دی جائے گی۔
جمعے اور سنیچر کو ممبئی سے دبئی جانے والی پروازوں کا یک طرفہ کرایہ ایک ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو عام قیمت سے دس گنا زیادہ ہے۔
جبکہ دہلی سے دبئی جانے والی پرواز کا کرایہ 50 ہزار انڈین روپے سے زیادہ ہے جو عام قیمت سے پانچ دگنا زیادہ ہے۔
اتوار کے لیے کوئی ایئر لائن ٹکٹ فراہم نہیں کر رہی، اس دن سے فلائٹ آپریشن دس دن کے لیے معطل کر دیے جائیں گے۔
چارٹر کمپنی ایئر چارٹر سروس انڈیا کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ جیٹ میں لوگوں کی دلچسپی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان کی چارٹر سروس کی سنیچر کو 12 پروازیں دبئی جا رہی ہیں، جس میں تمام سیٹیں بک ہوئی ہیں۔
ایک اور چارٹر کمپنی اینتھرال ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ طلب کو پوار کرنے کے لیے مزید جہازوں کی درخواست کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ممبئی سے دبئی جانے کے لیے 13 سیٹوں پر مشتمل جیٹ کی قیمت 38 ہزار ڈالر ہے، جبکہ چھ سیٹوں پر مشتمل جہاز کا کرایہ 31 ہزار ڈالر ہے۔
عام دنوں میں انڈیا سے متحدہ عرب امارات کے لیے 300 کمرشل پروازیں ہفتہ وار چلائی جاتی ہیں۔
عرب امارات میں تقریباً 30 لاکھ سے زیادہ انڈین رہتے ہیں جو وہاں کی آبادی کا ایک تہائی حصہ ہیں، ان میں سے اکثر دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔
خیال رہے انڈیا میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی اور ملک کے دوسرے علاقوں کے قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے، جس کے بعد اجتماعی تدفین اور چتائیں جلانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر رہے ہیں اور نئے مریضوں کے لیے بیڈز دستیاب نہیں۔

262 total views, 0 views today

One Reply to “بھارت کےامیرلوگ نجی جہازوں کےذریعےملک چھوڑنےلگے

Leave a Reply

Your email address will not be published.