News ٰآس پاسٰ تازہ ترین

بھارت: کورونامتاثرین13.36 لاکھ سےزیادہ، 31اموات

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 13.36 لاکھ سے متجاوز، 31 ہزار سے زائد اموات
نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کے قہر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48،916 نئے معاملات سامنے آنے سے مجموعی متاثرین کی تعداد 13.36 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور757 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13،36،861 ہوگئی ہےجبکہ اموات کی مجموعی تعداد 31،358 ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے 32،223 مریضوں کی بازیاب کے بعد یہ تعداد 8،49،432 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ابھی بھی کورونا انفیکشن کے 4،56،071 فعال کیسز ہیں۔
مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے 9615 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 278 لوگ مرچکے ہیں۔ یہاں اب متاثرین کی تعداد 357117 اور اموات کی تعداد 13132 ہے جبکہ 199967 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انفیکش کے معاملے میں تمل ناڈو دوسر ے نمبر پر ہے یہاں 6،785 نئے کیسز سامنے آئے جن میں 88 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 1،99،749 اور اموات کی تعداد 3320 ہوگئی ہے جبکہ 1،43،297 مریضوں کو بازیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا جاچکا ہے

1,121 total views, 0 views today

9 Replies to “بھارت: کورونامتاثرین13.36 لاکھ سےزیادہ، 31اموات

  1. Thanks a lot for sharing this with all people you really realize
    what you’re speaking approximately! Bookmarked. Please also visit
    my site =). We will have a hyperlink trade arrangement among us

  2. After looking into a handful of the articles on your web site, I really like your way of writing a
    blog. I saved it to my bookmark website list and will be checking back
    in the near future. Take a look at my website too and tell me
    how you feel.

  3. Hi terrific website! Does running a blog similar to this require a large amount of work?
    I’ve very little knowledge of programming however I was hoping to start my own blog
    soon. Anyways, if you have any ideas or techniques for
    new blog owners please share. I know this is off topic nevertheless I simply wanted to
    ask. Cheers!

Leave a Reply

Your email address will not be published.