News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بنگال انتخابی دنگل: کل 31 سیٹوں کی ووٹنگ، حفاظت سخت


مغربی بنگال کے تین اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، ہگلی اور ہوڑہ میں کل یعنی 6 اپریل کو تیسرے مرحلہ میں 31 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل انجام پائے گا۔ اس مرحلہ میں 78 لاکھ 52 ہزار 425 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ تیسرے مرحلہ کا الیکشن پرامن طریقے سےمکمل کرانے کے لیے انتخابی کمیشن نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ منگل کو مغربی بنگال کے ووٹر 205 امیدواروں کی جیت ہار کا فیصلہ کر دیں گے۔ تین اضلاع میں کل 10 ہزار 871 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے 16 مراکز پر سنٹرل فورس کی 307 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کو ترنمول کانگریس کا قلعہ مانا جاتا ہے۔ منگل کو یہاں کی کل 16 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جس کے لیےکمیشن نے 5 ہزار 574 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

ہوڑہ ضلع کی سات سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، جس کے لیے انتخابی کمیشن سنٹرل سیکورٹی فورسز کی 144 کمپنیوں کو تعینات کرے گی۔ اس ضلع میں ووٹنگ کے لیے 2 ہزار 432 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جہاں ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے علاوہ ہگلی ضلع میں 8 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن ہونا ہے۔ اس کے لیے کمیشن نے سیکورٹی فورسز کی 167 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں اس بار اسمبلی کے الیکشن آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ پہلے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب 6 اپریل کو تیسرے مرحلہ میں 31 سیٹوں پر، 10 اپریل کو چوتھے مرحلہ میں 44 سیٹوں پر، 17 اپریل کو پانچویں مرحلہ میں 45 سیٹوں پر، 22 اپریل کو چھٹے مرحلہ میں 43 سیٹوں پر، 26 اپریل کو ساتویں مرحلہ میں 36 سیٹوں پر اور 29 اپریل کو آٹھویں مرحلہ میں 35 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں

196 total views, 0 views today

2 Replies to “بنگال انتخابی دنگل: کل 31 سیٹوں کی ووٹنگ، حفاظت سخت

  1. Greetings from Carolina! I’m bored to death at work so I decided to browse your site on my iphone during lunch break. I really like the info you present here and can’t wait to take a look when I get home. I’m shocked at how fast your blog loaded on my phone .. I’m not even using WIFI, just 3G .. Anyways, superb site!

Leave a Reply to vreyrolinomit Cancel reply

Your email address will not be published.