News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بلوچستان: انتخابی عملےکی حفاظت پرمامور3 فوجی مارےگئے

بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب دشت کے مقام پر گھات لگائے دہشت گردوں کی فائرنگ سے انتخابی عملے کی حفاظت پر مامور ٹیم کے 3 سیکیورٹی اہلکار جان سےگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے حلقہ این اے 271 بلیدہ سے انتخابی عملے کو لے جانے والا عملے کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر گھات لگائے دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زمان ماؤنٹین رینج کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے حملہ کیا گیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بنادیا اور پولنگ عملے کو باحفاظت ان کی منزل تک پہنچایا۔

اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والوں میں ڈیرہ بگٹی سے 21 سالہ سپاہی عمران، چکوال سے 25 سالہ سپاہی جہانزیب اور ہری پور سے 23 سالہ سپاہی اکمل شامل ہیں جبکہ پولنگ عملے کے ایک اسکول ٹیچر سیف اللہ شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 10 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور 4 شہریوں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 10 زخمیوں کو کراچی جبکہ 4 کو ڈی ایچ کیو تربت منتقل کردیا گیا

2,278 total views, 0 views today

One Reply to “بلوچستان: انتخابی عملےکی حفاظت پرمامور3 فوجی مارےگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.