News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بانڈی پور: نوجوان لاپتہ، ملیٹنٹوں سےملنے کاخدشہ

بانڈی پور کے باغ علاقے میں ایک 28 سالہ نوجوان گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اور اب اس کے گھر والوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے اسے گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو (video) سامنے آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آزاد احمد شاہ نامی اس نوحوان نے شاید ملیٹنٹ صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ گمشدہ نوجوان آزاد احمد شاہ نے کمپیوٹر ایپلیکیشن میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ پچھلے کچھ عرصے سے بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں ایک دکان چلاتا تھا۔
آزاد احمد شاہ کے افراد خانہ کے مطابق وہ 19جون کی شام کو گھر سے کسی کام کے لئے نکلا اور پھر لوٹ کر نہیں آیا۔ گھر والوں کے مطابق انہوں نے آزاد سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کا فون بند آیا۔ گھر والوں کے مطابق انہوں نے آزاد کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ گھر والوں کے مطابق انہوں نے 24 جون کو آزاد کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی۔
ادھر آزاد کے گھر والوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے اس سے گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ گھر والوں کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا یے کہ کس طرح اس کے افراد خانہ اس کی گمشدگی پر خون کے آنسو بہا ریے ہیں۔ ویڈیو میں گھر والوں اسے اپنی بے بسی کا واسطہ دیکر اسے گھر لوٹنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اگرچہ اس ویڈیو (video) میں گھر والے اس کی گمشدگی کولے کر بے خبری کا اظہار کر رہے ہیں۔
تاہم مانا جارہا ہے کہ آزاد احمد شاہ نامی یہ نوجوان ملیٹنٹ صفوں میں شامل ہوگیا اوراسی وجہ سے اس کے گھر والے اسے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کر رہے ہیں

1,056 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.