News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بارہمولہ: خط انتظام پارگولہ باری، 2 فوجی چل بسے

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رام پور سیکٹر میں جمعہ کو زخمی ہونے والے دو فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک فوجی ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا”پاکستان کی طرف سے جمعہ کو رام پور سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ بدقسمتی سے ہمارے دو فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ فوج ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے“۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے رام پور سیکٹر میں طرفین کے درمیان گولہ باری کے شدید تبادلے میں سرحد کے اس پار چار فوجی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ان میں سے حوالدار گوکرن سنگھ اور نائیک شنکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔

زخموں فوجی کی شناخت حوالدار نارائن سنگھ اور نائیک پردیپ بھٹ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

قبل ازیں ایل او سی گولہ باری کے نتیجے میں اوڑی کے چورنڈا نامی گاﺅں میں چار عام شہری زخمی ہوئے جن کی شناخت 12 سالہ شہنازہ بانو، 20 سالہ طاہرہ بانو، 4 توصیف احمد کھٹانہ اور حسینہ بی کے طور پر ہوئی ہے

3,150 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.