News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

امریکی پالیسیاں اس کی بدکاریوں کاپلندہ ہیں: شمالی کوریا

شمالی کوریا کےلیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کہ ہم امریکہ کے خلاف جوہری خطرہ ہیں۔
کوریائی لیڈر نے مزدور پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ شمالی کوریا ایک ایسا ملک ہے جسے امریکہ کو جوہری حملے کا خطر ہ لاحق ہے ۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے دفتر خارجہ نے گزشتہ دنوں امریکہ کی طرف سے قومی سلامتی پر مبنی حکمت عملی کے اعلان پر سخت الفاظ میں تنقید کرتےہوئے کہا کہ امریکہ کی ہمیں دھمکی دینا اس کی لاچارگی کا ثبوت اور یہ نئی حکمت عملی ٹرمپ انتظامیہ کے کالے کرتوتوں کا پلندہ ہے ۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری ،جزیرہ نما کوریا میں ایٹمی جنگ چھیڑنے کےلیے امریکی کوششوں سے واقف رہے اور اس کا اصل چہرہ د نیا کے سامنے لانے میں مدد کرے۔

2,641 total views, 0 views today

One Reply to “امریکی پالیسیاں اس کی بدکاریوں کاپلندہ ہیں: شمالی کوریا

Leave a Reply

Your email address will not be published.