News بین الاقومی تازہ ترین

امریکہ میں چینی طلبہ وسائنسدانوں کوہراساں کیاجارہاہے:چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا ہے کہ امریکہ میں چینی طلبہ اور محققین کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینگ وینبن نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ میں چینی طلباء اور سائنسدانوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ 3 محققین تاحال زیرِ حراست میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چینی نژاد محقق یوآن ٹینگ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کو بھی حال ہی میں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکا کے عزائم کھل کر دنیا کے سامنے آگئے ہیں۔

وینگ وینبن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے یہ اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور چین اور امریکہ کے مابین ثقافتی اورتعلیمی تبادلوں کے منافی ہے۔ چین اپنے طلبہ اور محققین کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔

1,017 total views, 0 views today

4 Replies to “امریکہ میں چینی طلبہ وسائنسدانوں کوہراساں کیاجارہاہے:چین

  1. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Hi, its pleasant paragraph concerning media print, we all know media is a enormous source of
    data.

  2. Taxi moto line
    128 Rue la Boétie
    75008 Paris
    +33 6 51 612 712  

    Taxi moto paris

    I am genuinely delighted to read this webpage posts which includes lots of valuable information, thanks
    for providing these kinds of information.

Leave a Reply

Your email address will not be published.