News بین الاقومی تازہ ترین

امریکہ میں تشدد کے باعث کروناوبا کی نئی لہرکا خطرہ

امریکہ میں صحت کے حکام نے انتباہ کیا ہے کہ ملک میں جاری مظاہروں کی وجہ سے کرونا وائرس کا حملہ ایک بار پھر زور پکڑ سکتا ہے۔ یہ مظاہرے ایک افریقی امریکی جارج فلائیڈ کی پولس افسر کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف ملک گیر سطح پر ہو رہے ہیں۔

حالیہ چند دنوں سے امریکہ کے کئی شہروں میں افریقی امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ان میں شامل افراد کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ بہت کم مظاہرین ماسک پہنتے ہیں اور ایک دوسرے سے دوری کا بالکل خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔
چند لیڈر مظاہرین سے پر امن رہنے کی تلقین کر رہے ہیں اور انہیں بتا رہے ہیں کہ اس طرح وہ اپنی زندگیوں کے لیے خود خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔
ریاست منی سوٹا کے گورنر ٹم والز نے خبر رساں ایجنسی اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ہم اس وقت وبائی مرض کی لپیٹ میں ہیں اور ہمارے اسپتال کرونا وائرس کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مظاہرین نہ ماسک پہنتے ہیں اور نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھتے ہیں۔
اٹلانٹا کے میئر کائیشا لانس بوٹم نے گورنر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا سے زیادہ تر سیاہ فام اور غیر سفید فام افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اگر آپ کل رات احتجاج کر رہے تھے تو پھر اس ہفتے آپ کو کرونا کا ٹسٹ کروانا چاہیے۔

مناپولیس کے میئر جیکب فرے نے کہا ہم اس وقت دوہرے بحران سے گذر رہے ہیں۔ اور ہم ان دونوں کے بیچ میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

دوسری طرف مظاہرین اس کی پرواہ نہیں کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس وبا کے دوران اگر احتجاج کرتے ہوئے ہماری جان خطرے میں پڑتی ہے تو کوئی حرج نہیں۔ کیوں کہ ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایک اور سیاہ فام خاتون انگرام ماسک پہن کر احتجاج میں شریک تھیں، انہیں دمہ کا عارضہ ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہماری زندگیوں کو پولیس سے خطرہ ہے اور ہمیں بھرپور طور سے احتجاج کر چاہیے۔

صحت کے ماہرین کو خاص طور پر اس لیے بھی تشویش ہے کہ بہت سے مظاہرین کو ‘خاموش کرونا وائرس’ کا مرض لاحق ہے اور انہیں پتہ ہی نہیں کہ وہ کتنے لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے کندھا ملا کر جلوس نکال رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے پبلک ہیلتھ سائنس شعبے سربراہ بریڈلے پولاک کہتے ہیں کہ مظاہرین چاہے جو کچھ بھی کریں، وائرس سے متاثر ہونے کے ان کے امکان بہت زیادہ ہیں۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کے پبلک ہیلتھ شعبے کی ڈائریکٹر باربرا فیرر نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ممکن ہے کہ غیر ارادی طور پر آپ کی سانس کے بخارات دوسروں کے لیے مہلک ثابت ہوں۔
اسی طرح کی تشویش کا اظہار کل ہفتے کے روز پیرس میں بھی کیا گیا، جب کارکنوں کے حق میں نکلالے گئے ایک جلوس کو پولیس نے آنسو گیس استعمال کرتے ہوئے منتشر کیا۔ پولیس نے یہ کارروائی صحت کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر کی

3,865 total views, 0 views today

163 Replies to “امریکہ میں تشدد کے باعث کروناوبا کی نئی لہرکا خطرہ

  1. Pingback: Temp EMail
  2. Woah! I’m really digging the template/theme of this
    website. It’s simple, yet effective. A lot of times it’s tough to
    get that “perfect balance” between superb usability and appearance.
    I must say you’ve done a excellent job with this.
    In addition, the blog loads super fast for me on Chrome.
    Exceptional Blog!

  3. Hey there! I understand this is kind of off-topic however I had to ask.
    Does running a well-established blog such as yours require a large amount of work?

    I am completely new to running a blog however I do write in my diary every day.
    I’d like to start a blog so I can easily share my
    experience and feelings online. Please let me know if you have any ideas or tips for brand new aspiring blog owners.
    Appreciate it!

  4. Independance Immobilière – Agence Dakar Sénégal
    Av. Fadiga, Immeuble Lahad Mbacké
    BP 2975 Dakar
    +221 33 823 39 30

    Agence Immobilière Dakar

    We absolutely love your blog and find nearly all of your post’s to be just what
    I’m looking for. Does one offer guest writers to write content available for you?
    I wouldn’t mind producing a post or elaborating on some of the subjects you write concerning here.
    Again, awesome web site!

  5. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    These are actually enormous ideas in concerning blogging.
    You have touched some nice things here. Any way keep up wrinting.

Leave a Reply

Your email address will not be published.