News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

اردن کی عازمہ حج نے عرفات میدان میں بچہ کوجنم دیا

پیر کے روز یعنی 9 ذی الحجہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردن کی ایک عازمہ حج نے مقدس مقام میدان عرفات میں ایک بچہ کو جنم دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، اردن کی عازمہ حج کو میدان عرفات میں زچگی کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں عرفات میں واقع جبل الرحمتہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں اردنی خاتون نے ایک بچہ کو جنم دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کے ڈائریکٹر کی طرف سے زچہ اور بچہ دونوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے اور ان پر خصوصی توجہ دینے سے خوش بچہ کے والد نے اپنے بیٹے کا نام ڈائریکٹر کی نسبت سے’ وضاح‘ رکھا ہے۔

عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق، اسپتال کے طبی عملہ نے زچہ اور بچہ کو طبی سہولت فراہم کی اور دونوں کی صحت اطمینان بخش ہے

4,412 total views, 0 views today

2 Replies to “اردن کی عازمہ حج نے عرفات میدان میں بچہ کوجنم دیا

  1. I just couldn’t go away your site before suggesting that I actually enjoyed the usual info an individual supply to your visitors?

    Is going to be again often to investigate cross-check new posts

  2. This is the right blog for anyone who wishes to find out about this
    topic. You know so much its almost tough to argue
    with you (not that I actually will need to…HaHa).
    You definitely put a fresh spin on a subject which has been written about for years.

    Wonderful stuff, just great!

Leave a Reply

Your email address will not be published.