News ٰآس پاسٰ برصغیر بین الاقومی

اترپردیش میں آوارہ نوجوانوں کا سوئیس سیاح جوڑے پر حملہ

نئی دہلی : ہندوستان گھومنے کیلئے آئے سوئٹزرلینڈ کے ایک سیاح جوڑے کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ آگرہ کے فتح پور سیکڑی کا ہے ،جہاں کچھ لڑکوں نے جوڑے پر اینٹ اور پتھر سے حملہ کردیا۔ حملے میں دونوں بری طرح زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو اپنی گرل فرینڈ میری دروز کے ساتھ ہندوستان آئے كيونٹين جرمي كلارك فتح پور سیکری ریلوے اسٹیشن کے قریب گھوم رہے تھے ،تب ہی کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا جس میں دونوں زخمی ہو گئے۔
خون سے لت پت یہ جوڑا سڑک پر مدد کی بھیک مانگتا رہا ، لیکن لوگ ویڈیو بناتے رہے اور کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی ۔ دونوں کافی الحال دہلی کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو اس معاملہ میں ایک ملزم شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
سشما سوراج نے ناراضگی کا اظہار کیا
دریں اثنا وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوئٹزرلینڈ کے جوڑے پر حملہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور ریاستی حکومت سے پورے معاملہ میں رپورٹ مانگی ہے۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس معاملہ کی ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزارت کے افسر اسپتال جاکر دونوں سے ملاقات کریں گے۔
کیا ہے پورا معاملہ ؟
كيونٹين جرمي كلارك گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو اپنی گرل فرینڈ میری دروز کے ساتھ ہندوستان آئے تھے اور اتوار کو وہ فتح پور سیکری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک گھوم رہے تھے اور دونوں سیلفی لے رہے تھے ۔ اسی درمیان کچھ لڑکوں نے میری پر کمنٹس کیا ۔ کلارک کے مطابق شروع میں انہوں نے تبصرہ کیا ، جسے ہم سمجھ نہیں سکے ۔ تاہم بعد میں انہوں نے زبردستی ہمیں روک دیا تاکہ میری گرل فرینڈ کے ساتھ سیلفی لے سکے

4,672 total views, 0 views today

One Reply to “اترپردیش میں آوارہ نوجوانوں کا سوئیس سیاح جوڑے پر حملہ

  1. Hello there! Do you use Twitter? I’d like to follow you if that would be okay.
    I’m absolutely enjoying your blog and look forward
    to new updates.

Leave a Reply

Your email address will not be published.