News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

آیاصوفیہ سےپھراذان محمدی کی صدائیں گونج سکیں گی

ترک ریاستی کونسل نے آیا صوفیہ کو مسجد سے عجائب خانے میں تبدیل کرنے پر مبنی 24 نومبر سن 1934 کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا جس سے اس کے دوبارہ مسجد میں تبدیل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے
ترکی کی اعلیٰ عدلیہ کونسل آف اسٹیٹ نے 24 نومبر 1934 کے آیا صوفیہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
تار یخی شاہکاروں کے ٹرسٹ اور ماحولیاتی انجمن کی جانب سے آیا صوفیہ کو مسجد سے میوزیم میں تبدیل کرنے سے متعلق کابینہ کے فیصلے کے خلاف کونسل آف اسٹیٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
کونسل آف اسٹیٹ نے اپنی 2 جولائی کی سماعت کے دوران فریقین کی شکایت کا جائزہ لیا اور دونوں فریقین کا موقف سنا۔

سماعت کے بعد کونسل آف اسٹیٹ نے گزشتہ ہفتے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔

کونسل آف اسٹیٹ نے صوفیہ کو مسجد سے ایک میوزیم میں تبدیل کرنے سے متعلق 24 نومبر 1934 کے کابینہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
کونسل آف اسٹیٹ کے مطابق آیا صوفیہ فاتح سلطان مہمت خان ٹرسٹ کی ملکیت ہے جسے مسجد کے طور پر عوام کی خدمت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آیا صوفیہ ٹرسٹ کی دستاویز میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ آیا صوفیہ کو مسجد کے علاوہ کسی اور مقصدکے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔
صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے اس فیصلے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

2,717 total views, 0 views today

4 Replies to “آیاصوفیہ سےپھراذان محمدی کی صدائیں گونج سکیں گی

  1. I do consider all of the ideas you have presented on your post.
    They are very convincing and can certainly work. Nonetheless, the posts
    are very quick for beginners. May you please prolong them
    a little from subsequent time? Thank you for the post.

  2. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    You’re so interesting! I don’t suppose I’ve read
    through something like this before. So nice to find
    another person with original thoughts on this issue. Really..
    thanks for starting this up. This web site is something that’s needed on the internet,
    someone with some originality!

Leave a Reply

Your email address will not be published.