News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

آسام: اقلیتوں کی شہریت ختم کرنےکےسنگین نتائج برآمدہوں گے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایا وتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تقسیم کرنے کی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے آسام ریاست میں برسوں سے آباد مذہبی اور لسانی اقلیتوں کی شہریت ختم کرکے نیا مسئلہ پیدا کردیا ہے جس کے سنگین نتایج بھگتنے پڑسکتےہیں۔

مسز مایاوتی نے منگل کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) کی پیر کے روز شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں برسوں سے آباد 40 لاکھ سے زائد مذہبی اور لسانی اقلیتوں کی شہریت ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نیا مسئلہ پیدا ہوگا۔ اس سلسلے میں اپنے سیاسی مفاد کے لئے مرکز اور آسام سرکار نے تنگ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے اس معاملے میں مرکزی سرکار سے فوری طور پر کل جماعتی میٹنگ طلب کرکے ضروری اور مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

2,225 total views, 0 views today

One Reply to “آسام: اقلیتوں کی شہریت ختم کرنےکےسنگین نتائج برآمدہوں گے: مایاوتی

Leave a Reply

Your email address will not be published.