News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ہند-بنگلہ مقابلہ: میچ ہارنے سےٹیم انڈیاکی ناو غرق ہوگی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں آج یعنی 2 جولائی کو انگلینڈ کے برمنگھم کے ایزبیسٹن گراؤنڈ میں ہندوستان۔ بنگلہ دیش کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لئے ٹیم انڈیا کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ ٹیم انڈیا 7 میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس مقابلہ کو جیتنے کے بعد اس کے 13 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ ایسے میں سیمی فائنل میں اس کی جگہ یقینی ہو جائے گی۔

لیکن انگلینڈ سے ملی شکست کے بعد ٹیم انڈیا کی کئی کمزوریاں سامنے آئی ہیں۔ خاص کر مہیندر سنگھ دھونی اور کیدار جادھو کی بلے بازی کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ایسے میں امید ہے کہ سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا جگہ پختہ کرنے کے لئے دھونی اس میچ میں بہتر مظاہرہ کر کے ناقدین کا منھ بند کرنے کی کوشش کریں گے۔

دراصل، ہندوستانی ٹیم کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلہ سے بھی نبردآزما ہے۔ اوپنر شکھر دھون کے بعد اب وجے شنکر بھی چوٹ کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہیں۔ دھون کی جگہ ریشبھ پنت اور شنکر کی جگہ مینک اگروال ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ مینک اگروال آج اپنے پہلے عالمی کپ کا پہلا میچ کھیلیں گے۔ وہیں، بھبنیشور کمار پاکستان کے خلاف مقابلہ میں زخمی ہو گئے تھے۔ راحت کی خبر یہ ہے کہ اب وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کے لئے تیار ہیں

451 total views, 0 views today

5 Replies to “ہند-بنگلہ مقابلہ: میچ ہارنے سےٹیم انڈیاکی ناو غرق ہوگی

  1. Hi! I could have sworn I’ve been to this web site before but after going through
    many of the posts I realized it’s new to me. Anyways, I’m
    definitely happy I discovered it and I’ll be book-marking it and checking back regularly!

  2. Pretty nice post. I just stumbled upon your blog and wanted
    to say that I’ve really enjoyed surfing around your
    blog posts. After all I will be subscribing to your rss feed
    and I hope you write again very soon!

  3. Wow, incredible weblog structure! How lengthy have you ever been running a blog for?
    you make blogging look easy. The total glance of your site is fantastic, as neatly as the content!

Leave a Reply

Your email address will not be published.