News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ہندوستان: 1دن میں کورونا کے39 ہزارسےزیادہ نئےمعاملے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ اسی مدت میں تقریباً 39 ہزار نئے معاملے سامنے آئے جو اب تک کی ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جار کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38902 معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1077618 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 543 سے تجاوز کرکے 26816 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 677423 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 373379 ہے۔
ملک میں گزشتہ چار دنوں سے کورونا کے متاثرین کے 32 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ جمعرات کو 32695، جمعہ کو 34956 اور سنیچر کو 34884 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
قومی دارالحکومت دہلی میں نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال بہتر ہوتی نظر آرہی ہے ، لیکن مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اترپردیش، گجرات اور مغربی بنگال میں انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، تمل ناڈو میں 1.65 لاکھ اور دہلی میں 1.21 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کرناٹک چوتھے نمبر پر ہے جہاں اس انفیکشن کے 59 ہزار سے زائد معاملے ہیں

1,057 total views, 0 views today

6 Replies to “ہندوستان: 1دن میں کورونا کے39 ہزارسےزیادہ نئےمعاملے

  1. When I originally commented I clicked the “Notify me when new comments are added” checkbox and now each time
    a comment is added I get three emails with the same comment.

    Is there any way you can remove me from that service?
    Cheers!

  2. Wonderful goods from you, man. I have understand your stuff previous to and you’re
    just too great. I actually like what you have acquired here, really like what you are saying and
    the way in which you say it. You make it enjoyable
    and you still care for to keep it smart. I can not wait to read much more from you.
    This is actually a tremendous site.

  3. Independance Immobilière – Agence Dakar Sénégal
    Av. Fadiga, Immeuble Lahad Mbacké
    BP 2975 Dakar
    +221 33 823 39 30

    Agence Immobilière Dakar

    Wow, this article is fastidious, my younger sister is analyzing these things, thus I
    am going to let know her.

Leave a Reply

Your email address will not be published.