News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ہندوستان: آج کورونا وائرس کے 1334 کیسز،متاثرین کی تعداد 15500زائد

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے 1334 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 15 ہزار 712 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے 27 افراد کی موت ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 507 ہو گئی۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 15،712 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے متاثر239 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2231 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں متاثر ین کی تعداد میں ایک دن میں 328 افراد کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی تعداد 3651 ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 10 افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 211 ہو گئی ہے

790 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.